سعودی عرب کے مشرقی صوبے 'الشرقیہ' کا سب سے بڑا شہر دمّام اپنی عالمی سطح کی نئی شہری پہچان کے لیے تیار ہے، جس کا محور "المدينة العالمية" (Global City) پروجیکٹ ہے۔ یہ منصوبہ تفریح، ثقافت، تجارت اور سرمایہ کاری کو ایک جدید شہری ماحول میں یکجا کرتا ہے اور سعودی عرب کے وژن 2030 پروگرام کے تحت معیاری زندگی اور مقامی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم قدم ہے۔
یہ پروجیکٹ وزارتِ بلدیات، دیہی امور اور رہائش کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد دمام کو ایک عالمی معیار کا شہری مرکز بنانا اور اسے خلیجی خطے کے ترقی یافتہ شہروں کی فہرست میں نمایاں کرنا ہے۔
الشرقیہ صوبے کے سیکریٹریٹ کے ترجمان فیصل الزہرانی کے مطابق یہ منصوبہ اقتصادی اور سیاحتی مرکز کے طور پر کام کرے گا، جس میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد توقع کی جاتی ہے کہ یہ روزانہ تقریباً 25 ہزار افراد کو متوجہ کرے گا۔ اس کی وجہ اس کا تزویراتی محل وقوع اور سڑکوں و سمندری کناروں سے قریب ہونا ہے۔
منصوبے کی ابتدا 2024 کے آخر میں ہوئی تھی اور عملی کام 2025 کے آغاز میں شروع ہوا۔ سرمایہ کاروں بشمول تھائی سرمایہ کار، نے منصوبے میں گہری دل چسپی ظاہر کی۔ تمام ڈیزائن اور تعمیرات عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہیں تاکہ یہ مشرقِ وسطیٰ کے نمایاں شہری ماڈلوں میں شامل ہو۔
پروجیکٹ کی خاص بات مصنوعی جھیل ہے جو جمالیاتی اور تفریحی مواقع فراہم کرے گی، جس میں مختلف آبی سرگرمیاں اور تفریحی سہولیات شامل ہیں۔
زہرانی نے کہا کہ یہ منصوبہ الشرقیہ صوبے میں معیارِ زندگی بلند کرنے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے سلسلے کی کڑی ہے۔ مزید یہ کہ سعودی عرب کو عالمی شہری مرکز کے طور پر اجاگر کرنے کے حکومتی وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
-
میں خود کو سعودی سمجھتا ہوں اور اس ملک کی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہوں : رونالڈو
پرتگالی فٹبالر کا کہنا ہے کہ "میں چاہتا ہوں کہ مملکت کے عظیم منصوبے کا حصہ بنوں". ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے اقوامِ متحدہ کی سیاحتی تنظیم سے سرمایہ کاری کی رہنما دستاویز وصول کر لی
سعودی عرب کو سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے رہنما دستاویز موصول ہو گئی ہے۔ ...
مشرق وسطی -
امریکہ و سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط تر کرنے کا وقت آ گیا
میں ابھی کچھ ہی دن پہلے سعودی عرب کے تیسرے دورے کے بعد واپس واشنگٹن پہنچا ہوں جو ...
سیاست