شامی صدر احمد الشرع کی گذشتہ پیر کو امریکہ آمد اور وائٹ ہاؤس کا تاریخی دورہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا، کیونکہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی شامی صدر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔
تحائف کا تبادلہ اور خوشگوار گفتگو
عالمی میڈیا نے دورے کی تمام تفصیلات کو نمایاں طور پر پیش کیا۔ صدر کے استقبال سے لے کر میڈیا سے گفتگو اور امریکی سرزمین پر مقیم شامی برادری سے ملاقات تک شامی صدر کے ہر ایونٹ کو بھرپور کوریج دی گئی۔
اسی دوران ایک ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے شامی ہم منصب کو عطر تحفے میں دیتے اور اس کی خصوصیات بیان کرتے نظر آئے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ٹرمپ نے صدر احمد الشرع اور ان کے ہمراہ موجود وزیر خارجہ الشیبانی پر عطر چھڑکا اور بتایا کہ یہ نہایت اعلیٰ معیار کا پرفیوم ہے۔
- ترامب يهدي الرئيس أحمد الشرع زجاجة عطر ويقول له: "الثانية لزوجتك، كم زوجة لديك؟"
— مُضَر | Modar (@ivarmm) November 12, 2025
فيرد الرئيس ضاحكاً: "واحدة طبعاً"
- ثم يهديه الرئيس نسخة عن قطعة أثرية قائلاً: "والقطعة الثانية للسيدة الأولى، كم زوجة لديك أنت؟" فيرد ترامب: "حالياً واحدة" https://t.co/59kPVxawr4
اس موقع پر ٹرمپ نے خوش مزاجی سے کہا کہ “یہ دوسری بوتل آپ کی اہلیہ کے لیے ہے، ویسے آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟” تو صدر الشرع نے مسکراتے ہوئے جواب دیا “صرف ایک” ۔ ان کی اہلیہ لطیفہ الدروبی، جو اکثر ان کے ساتھ سرکاری تقریبات میں دیکھی جاتی ہیں۔
بعد ازاں منظر مزید دلچسپ ہو گیا جب احمد الشرع نے ٹرمپ کو وہ تحائف دکھائے جو وہ شام سے لائے تھے، جن میں دنیا کی پہلی ابجد، پہلا تاریخی مہر، پہلی موسیقی کی دُھن اور پہلا کسٹم ٹیرف شامل تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک خاص تحفہ امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے لیے ہے۔ اسی موقع پر احمد الشرع نے ہنستے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا "آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟" جس پر ٹرمپ نے جواب دیا، "فی الحال تو صرف ایک" ہی ہے جس پر دونوں رہنما ہنس پڑے۔
بعد ازاں صدر احمد الشرع نے "فاکس نیوز" کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ نے انہیں اپنی انتخابی مہم کی مشہور سرخ ٹوپی "Make America Great Again" تحفے میں دی۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب ابراہیم علبي کے مطابق دونوں صدور کے درمیان یہ لمحات بالکل غیر رسمی اور دوستانہ نوعیت کے تھے، سرکاری پروٹوکول کے تحت نہیں۔
مشاهد من البيت الأبيض للرئيس أحمد الشرع ووزير الخارجية أسعد الشيباني مع ترامب pic.twitter.com/AlkVMnmAFv
— مُضَر | Modar (@ivarmm) November 12, 2025
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی صدر نے اپنے شامی ہم منصب کو وائٹ ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا۔
تاریخی دورہ اور امریکی نرمی کے اشارے
یہ دورہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع تھا جب کسی شامی صدر نے وائٹ ہاؤس کا قدم رکھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات چھ ماہ قبل سعودی عرب میں ہوئی تھی۔
امریکی وزارت خزانہ نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ شام پر عائد بعض پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور "سیزر ایکٹ 2019ء" کے تحت دیے گئے استثنا کو 180 دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے ملاقات کے دوران احمد الشرع کو “انتہائی مضبوط قائد” اور “پُرعزم شخصیت” قرار دیتے ہوئے موجودہ حالات میں ان کے کردار کو سراہا۔
یہ ملاقات اور تحفوں کا تبادلہ امریکی سیاسی حلقوں میں بھی علامتی طور پر نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔
-
ٹرمپ نے بی بی سی کو ایک بلین ڈالر کے مقدمے کی دھمکی دی ہے: قریبی قانونی ذرائع
ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کو ایک بلین ڈالر کے مقدمے کی دھمکی دی ہے، یہ بات امریکی صدر ...
بين الاقوامى -
بلجیئم میں انتخابات میں ٹرمپ کا نام بیلٹ پیپر پر کیوں شائع کیا جا رہا ہے؟
انتہاپسند جماعت نے امریکی صدر کے نام سے تحریک شروع کر دی
بين الاقوامى -
ٹرمپ کی نیتن یاہو کے لیے معافی کی اپیل ... اسرائیلی صدر نے مسترد کر دی
سال 2019 میں اسرائیلی وزیرِاعظم پر تین مقدمات میں فردِ جرم عائد کی گئی
مشرق وسطی