حج سیزن کے سلسلے میں مقدس مقامات میں 10 لاکھ سے زائد حاجیوں کے لیے سمجھوتے مکمل کر لیے گئے
حج سیزن کی کارروائیاں منظم کرنے کے لیے تقریبا 77 بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط
سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ حج خدماتی نظام نے تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ ان کے مطابق حج سیزن کے آغاز سے تقریباً 6 ماہ قبل مقدس مقامات میں دس لاکھ سے زائد حاجیوں کے لیے سمجھوتے مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ پیش رفت اعلیٰ تیاری اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت میں پیشگی استعداد کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈاکٹر توفیق نے یہ بات سال 1447 کے لیے حج و عمرہ نمائش و کانفرنس میں شرکت کے دوران بتائی۔
سعودی وزیر کے مطابق وزارت نے 77 ممالک کے ساتھ معاہدے کیے تاکہ اس سیزن کے لیے حج کی کارروائیاں منظم کی جا سکیں۔ مزید یہ کہ نجی شعبے نے دنیا کے مختلف ممالک کے حج منتظمین کے ساتھ 3 ہزار سے زائد معاہدے کیے تاکہ عملی منصوبہ بندی کی کارکردگی اور فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید بتایا کہ رواں سال حج و عمرہ نمائش و کانفرنس میں تقریباً 300 سرکاری اور نجی ادارے حصہ لے رہے ہیں تاکہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔
نمائش میں وسیع پیمانے پر دل چسپی دیکھنے کو ملی، جہاں 1.6 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 33٪ زیادہ ہے۔ اس مرتبہ 150 سے زائد ممالک کی شرکت رہی۔
وزیرِ حج و عمرہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نمائش اور کانفرنس کی سرپرستی کی۔ انھوں نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے حجاج بیت اللہ کی خدمت اور سلامتی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی۔
-
سعودی عرب نے اقوامِ متحدہ کی سیاحتی تنظیم سے سرمایہ کاری کی رہنما دستاویز وصول کر لی
سعودی عرب کو سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے رہنما دستاویز موصول ہو گئی ہے۔ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں معدنی سرمایہ کاری کے لیے 10 ٹیرا بائٹ ارضیاتی ڈیٹا پیکجز جاری
سعودی عرب میں ارضیاتی سروے اتھارٹی نے 10 ٹیرا بائٹ سے زائد جدید ارضیاتی معلومات ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سرمایہ کاری سربراہی اجلاس واشنگٹن میں 19 نومبر کو ہو گا
دونوں ممالک باقی معاہدوں کے دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ...
مشرق وسطی