یوٹیوب سٹار مسٹر بیسٹ نے سعودی عرب میں پاپ اپ پارک کھولا ہے۔ یہ تفریحی پارک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 13 نومبر کو کھولا گیا اور 27 دسمبر تک کھلا رہے گا۔
خیال رہے مسٹر بیسٹ یوٹیوب پر 450 ملین سبسکرائبرز رکھتے ہیں۔ اس ناطے وہ سب سے زیادہ سبسکرپشن رکھنے والے یوٹیوبر ہیں۔
اس تفریحی پارک میں کئی قسم کی رکاوٹوں کے حامل چیلنجز ہیں۔ نیز ایسے چیلنجز یوٹیوب ویڈیوز میں بھی سب سے زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔ پارک میں ریاض سیزن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے کہا ہمارے دیکھنے والوں کی اکثریت شمالی امریکہ سے باہر ہے۔ نیز مشرق وسطیٰ میں ویڈیوز دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا ویڈیوز میں دکھائے جانے والے شاٹس مغرب اور دیگر جگہوں کے ہوتے ہیں اور میں حقیقت میں اپنے مداحوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ اسی لیے اس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یاد رہے مسٹر بیسٹ نے اس سے قبل ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جو ریاض کے ایک پارک کے دروازوں کے ساتھ شوٹ کی گئی تھی۔
خیال رہے 35 سال سے کم عمر سعودی عرب کے 75 فیصد رہائشی مسٹر بیسٹ کو دیکھتے ہیں اور ان کی ویڈیوز بچوں اور نوجوانوں میں زیادہ مقبول ہیں۔
سال 2023 می 'ٹائم میگزین' نے مسٹر بیسٹ کو دنیا کے مؤثر افراد میں شامل کیا تھا۔