فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں سعودی عرب کا دوٹوک موقف گراں قدر ہے : محمود عباس

فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ رابطہ کاری کے خواہاں ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اُس موقف کو نہایت گراں قدر قرار دیا ہے جس کی انھوں نے گزشتہ روز واشنگٹن کے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران دوبارہ توثیق کی۔

عباس نے سعودی عرب کے جرات مندانہ اور واضح موقف کو سراہا، جو ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع میں ثابت قدمی، استقامت اور مستقل مزاجی کی علامت رہا ہے۔ یہ فلسطینی قانونی و قومی حق کے تحفظ کے لیے سعودی عزم کو مضبوطی سے ظاہر کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی صدر محمود عباس نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کی اُن کوششوں کی تعریف کی جن کا مقصد دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ اس لیے کہ یہی حل منصفانہ امن کے قیام کا بنیادی راستہ ہے، جو فلسطینی عوام کے مستقبل، ان کے تاریخی حقوق اور مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی ریاست اپنی مکمل ہم آہنگی، قریبی رابطے اور مسلسل مشاورت کو سعودی عرب کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ مشرقی بیت المقدس کو دار الحکومت بنا کر فلسطینی ریاست کے قیام کے ہدف کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں