اسرائیلی فوج نے اتوار کو کہا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں سرنگوں سے نکلنے والے چار فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
حماس کے درجنوں مزاحمت کار اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ علاقوں کے نیچے جنوبی غزہ کی سرنگوں میں چھپے یا پناہ لیے ہوئے ہیں۔
فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی مشرقی رفح کے علاقے میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
راتوں رات "علاقے میں زیرِ زمین انفراسٹرکچر سے نکلنے والے چار دہشت گردوں کی شناخت ہوئی۔ اسرائیلی فضائیہ کی رہنمائی میں فوجیوں نے ان کا خاتمہ کر دیا،" فوج نے کہا۔
نیز کہا، "جنوبی کمان میں اسرائیلی دفاعی افواج کے دستے جنگ بندی معاہدے کے مطابق تعینات ہیں اور کسی بھی فوری خطرے سے نمٹنے کے لیے کارروائی جاری رکھیں گے۔"
جمعہ کو اسرائیلی فوج نے کہا کہ سرنگوں سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے 30 سے زائد مزاحمت کار ہلاک کر دیے گئے۔
متعدد ذرائع نے جمعرات کو اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی غزہ کے سرنگ نیٹ ورک میں مزاحمت کاروں کی قسمت کے بارے میں گفتگو جاری ہے۔
بدھ کے روز حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا کہ وہ انہیں محفوظ راستے کی اجازت دے – یہ پہلا موقع ہے کہ گروپ نے عوامی سطح پر خود کو درپیش صورتِ حال کا اعتراف کیا۔
غزہ میں حماس کے ایک اہم رکن نے اے ایف پی کو بتایا کہ گروپ نے اپنے ارکان کی تعداد 60 سے 80 کے درمیان بتائی ہے۔
علاقے کی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 70,100 افراد جبکہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 354 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
-
غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار سے بڑھ گئی، جنگ اب بھی جاری
غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس تحریک کے درمیان ...
بين الاقوامى -
غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کی ٹرمپ پلان کو مشکلات کا سامنا
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کی منصوبہ بندی ...
بين الاقوامى -
حماس نے غزہ میں تمام خالی عہدوں پر دوبارہ تقرریاں کردی ہیں:مصدقہ ذرائع کا انکشاف
حماس کے ایک ذمہ دار ذریعے نے العربیہ کو بتایا ہے کہ اسرائیل کی جنگ میں غزہ پر ...
بين الاقوامى