بشار الاسد کس طرح پوتین کا مذاق اڑاتے تھے؟ "العربیہ" پر خصوصی کلپس نے دکھا دیا

پوتین تو سارا آپریشنز والا ہے، اس کی عمر 65 سال ہے، فلم نے اسے بہت بے نقاب کر دیا ہے: لونا الشبل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 8 منٹ

’’ العربیہ/ الحدث ‘‘ چینل نے اتوار کو سابق شامی صدر بشار الاسد اور ان کی سابق معاون لونا الشبل کو اکٹھا دکھانے والی خصوصی ریکارڈنگز کی ایک نئی قسط نشر کی جس میں ان دونوں کی نجی گفتگو شامل ہے۔ یہ ریکارڈنگ شام میں مختلف فریقوں اور واقعات کے بارے میں سخت رویوں اور مذاق کا انکشاف کر رہی ہے۔

نئی لیکس شامی سابق صدر بشار الاسد اور ان کی قریبی ٹیم کا ان کی حکومت کے مرکزی اتحادی ولادیمیر پوتین کے ساتھ تعلق کی حقیقت کو بے نقاب کرتی ہیں۔ یہ اس وقت واضح ہوتا ہے جب لونا الشبل بشار سے روسی صدر کی صحت کے بارے میں توہین آمیز انداز میں بات کرتی ہیں۔ ’’ کیا آپ نے دیکھا کہ پوتین کتنا سوجا ہوا ہے؟ ‘‘ جس پر بشار الاسد پوتین کے بارے میں جواب دیتے ہیں ’’یہ سب آپریشنز ہیں‘‘ لونا الشبل مزید کہتی ہیں ’’ پوتین تو سارا آپریشنز والا ہے، اس کی عمر 65 سال ہے، فلم نے اسے بہت بے نقاب کر دیا ہے ‘‘

نئی لیکس سابق شامی صدر کی اپنے عوام کی مشکلات کا مذاق اڑانے کا بھی انکشاف کرتی ہیں۔ بشار طنزیہ انداز میں شامیوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’’ جو ہمارے پاس ہیں‘‘ جس پر لونا الشبل جواب دیتی ہیں’’ جو ہمارے پاس ہیں، انہیں جا کر دیکھنا چاہیے کہ وہ ’’سید ‘‘ (بشار الاسد) کے لیے کیا کرتے ہیں، اللہ کی قسم، وہ اس کا چوتھائی بھی کرنے کی ہمت نہیں کریں گے‘‘

لیکس کے ایک اور کلپ میں اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ بشار الاسد اپنے فوجیوں کے اقدامات اور شامی عوام کے خلاف ان کے جرائم سے بخوبی واقف تھے۔ ان کی معاون لونا الشبل نے ان حامیوں اور مجرموں کے گروہوں کے ہاتھوں شامیوں کو پہنچنے والی تباہی اور جرائم کے بارے میں بات کی۔ لونا نے کہا کہ اس نے فوجیوں کو زہر دیا، انہیں فتیری (پنیر والے پیٹیز) دیتا تھا، ایک لڑکا فوجیوں کے ساتھ تھا، اس نے اپنے دوستوں کو چینی کے ساتھ گوشت کی دعوت دی، چالیس جوان، سب مر گئے، سب کو زہر دیا گیا، انہوں نے اس کا تعاقب کیا، اسے چھرا مارا اور وہ ملک سے باہر بھاگ گیا۔

بشار کی معاون نے نئی لیکس میں بشار الاسد کی فوج کے عناصر کے بارے میں بھی کہا کہ وہ میرے سامنے آتے ہیں تو مجھے ان سے جتنی محبت ہے، اتنی ہی مجھے ان سے گھن آتی ہے۔ ’’ العربیہ/الحدث ‘‘ کے ذرائع نے بتایا کہ لونا الشبل کے معاون، امجد عیسیٰ، لیک ہونے والی ریکارڈنگز کے دوران بشار الاسد کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

ابو الغوطہ پر لعنت ہو

وہ کلپس جو ’’ العربیہ ‘‘نے ہفتہ کو نشر کیے، ان میں بشار الاسد کو الغوطہ سے متعلق سخت گالیاں دیتے ہوئے دیکھا گیا، وہ کہتے ہیں لعنت ہو ابو الغوطہ پر۔ ۔ دیگر کلپس میں ان کے اور لونا الشبل کے درمیان ایک مکالمہ ظاہر ہوتا ہے جس کے دوران لونا حزب اللہ کے اپنی صلاحیتوں پر فخر کرنے کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ اس کے بعد وہ مزید کہتی ہیں اور اب ہمیں ان کی کوئی آواز نہیں سنائی دیتی۔ الاسد نے الغوطہ سے اپنی ٹیم سے یہ بھی کہا کہ ہم سقبا میں اس طرح داخل ہوں گے، گویا مجھے معلوم نہیں کہ یہ آزاد ہو چکا ہے۔

شامی فوجیوں کا مذاق

ان ریکارڈنگز میں ایسے مناظر بھی شامل ہیں جہاں بشار الاسد اور لونا الشبل ان شامی فوجیوں کا مذاق اڑاتے ہیں جو سابقہ ملاقاتوں کے دوران اسد کا ہاتھ چومتے ہوئے نظر آئے تھے۔ ایک اور کلپ میں بشار الاسد نے لونا الشبل سے کہا کہ انہیں سڑکوں پر اپنی تصاویر دیکھ کر کچھ محسوس نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ جواب اس وقت دیا جب لونا نے ان سے پوچھا کہ سڑک پر اپنی تصاویر دیکھ کر انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے۔

"مجھے گھن آتی ہے"

ریکارڈنگز میں یہ بھی دکھایا گیا کہ بشار الاسد اور لونا الشبل نے شامی پولیس اور وزیر داخلہ کا شدید مذاق اڑایا۔ لونا نے کہا کہ وزیر داخلہ اپنی پولیس سے کتنا خوش ہے اور ہر تھوڑی دیر بعد اس کی خبر فیس بک پر آ جاتی ہے۔ شام کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے بشار الاسد کو یہ کہتے ہوئے نقل کیا گیا کہ مجھے اس پر صرف شرمندگی ہی نہیں بلکہ گھن آتی ہے۔ اسی طرح بشار الاسد نے ایک اور ریکارڈنگ میں کہا کہ وہ "ایک منظر" کے لیے ایک ٹینک کے اوپر کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔

سہیل الحسن نے اپنا پاؤں جبل قاسيون پر رکھا ہوا ہے

لونا الشبل نے بھی میجر جنرل سہیل الحسن کا مذاق اڑایااور انہوں نے کہا کہ وہ فارغ نہیں، اس نے اپنا پاؤں جبل قاسيون پر رکھا ہوا ہے اور تصویریں بنوا رہا ہے اور اس کے ساتھ روسی محافظ ہیں۔ بشار الاسد نے اسے عجیب نظریات والا شخص" قرار دیا۔ ایک اور کلپ میں بشار الاسد اپنی خاندانی نام کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آئے اور انہوں نے کہا اسے کسی دوسرے جانور کے نام سے بدل دینا چاہیے۔

مسجدوں کا مذاق

سابق شامی صدر نے شامی عوام کا بھی مذاق اڑایا اور کہا کہ وہ مسجدوں پر خرچ کرتے ہیں اور ان کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔ لونا الشبل نے بھی وائرلیس کے ذریعے بشار الاسد کو ایک فوجی پیغام کا مذاق اڑایا اور طنزیہ انداز میں شامی عوام کو شائستہ قرار دیا۔ وہ ایک اور ویڈیو میں بھی نظر آئیں جس میں وہ بشار الاسد سے کہہ رہی تھیں کہ ہمارے نوجوانوں نے جوبر میں سب کچھ لوٹ لیا اور وہاں کچھ نہیں چھوڑا۔

لیک ہونے والی خصوصی ریکارڈنگز میں لونا الشبل بشار الاسد سے یہ بھی کہتی ہوئی نظر آئیں کہ آپ کا "انسانی موضوعات پر بات کرنے کا موڈ نہیں ہوتا، لیکن فوجی موضوعات پر تو اللہ اکبر،" یہ بات تباہ شدہ عمارتوں اور راہگیروں سے خالی سڑکوں کے درمیان گاڑی میں گھومتے ہوئے کہی گئی۔

میجر جنرل نے بشار کا ہاتھ اور پاؤں چومنے کی درخواست

’’ العربیہ ‘‘ کی ایک اور خصوصی ویڈیو میں بشار الاسد حکومت کا ایک میجر جنرل بہت سے فوجیوں کے سامنے بشار سے کہتا ہوا نظر آیا کہ میں آپ کا ہاتھ اور پاؤں چومنا چاہتا ہوں۔ یہ کلپس پہلی بار خصوصی طور پر نشر کیے جا رہے ہیں اور یہ بشار الاسد کے قریبی حلقے میں نجی بحثوں کی نوعیت کے ایک پہلو کو بے نقاب کرتے ہیں۔

بشار کے حامیوں کے لیے صدمہ

یہ خصوصی لیکس شامی سڑکوں پر بحث کا موضوع بن گئیں کیونکہ انہوں نے آواز اور تصویر کے ساتھ بشار الاسد کی ان کی مشکلات، زخموں اور دکھوں کا مذاق اڑانے کو بے نقاب کیا ہے۔ ’’ العربیہ ‘‘ کے نمائندے محمود الواوی نے ان ویڈیو کلپس کو بشار الاسد کے مخالفین کے بجائے ان کے حامیوں کے لیے زیادہ صدمہ قرار دیا۔ نمائندے نے بتایا کہ یہ ریکارڈنگز صدارتی محل میں ایک لفافے میں موجود تھیں جس پر "انتہائی خفیہ" لکھا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ لونا الشبل کی ذاتی دستاویزات بھی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ افراد کو الغوطہ کی ویڈیوز 8 دسمبر 2024 کو ملی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں