اسرائیلی خلاف ورزیوں کی موجودگی میں جنگ بندی کا کوئی دوسرا مرحلہ نہیں ہو سکتا : حماس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

حماس کے ایک ذمہ دار نے منگل کے روز دو ٹوک انداز میں باور کرا دیا ہے کہ اسرائیلی فوج مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر کے بمباری بھی کر رہی ہے۔ اس ماحول میں جنگ بندی کا دوسرا کوئی مرحلہ ممکن نہیں ہو سکتا ہے۔

حماس کے ذمہ دار نے یہ بات کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے میں ثالثی کے طور پر کردار ادا کرنے والے ملکوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی پابندی کے لیے دباؤ ڈالیں اور اسرائیل کو مجبور کریں کہ وہ معاہدے کا احترام کرے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران نے مغربی خبر رساں ادارے ' اے ایف پی ' سے بات کرتے ہوئے مزید کہا اسرائیلی قبضے کی موجودگی میں جنگ بندی کا کوئی دوسرا مرحلہ کیونکر ممکن ہو سکتا ہے۔ اسرائیلی فوج خلاف ورزیاں کرکے معاہدے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

یاد رہے 10 اکتوبر سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا نفاذ ہو گیا تھا ۔ مگر اسرائیل نے اب تک درجنوں بار خلاف ورزی کی ہے اور سینکڑوں فلسطینیوں کو اس دوران بھی ہلاک کر دیا ہے۔ نیز خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل بھی پوری طرح نہیں کھولی۔

حماس نے ثالث ملکوں سے مسلسل مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اسرائیل سے عمل کرایا جائے تاکہ دوسرے مرحلے پر عمل کی طرف پیش رفت ہو سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں