حماس نے ایمنیسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا گیا تھا۔
یاد رہے غزہ میں دو سال تک جاری رہنے والی اسرائیلی جنگ میں ہزاروں فلسطینی جاں بحق ، لاکھوں بے گھر اور بار بار نقل مکانی پر مجبور ہوئے کہ اسرائیلی ریاست کی فوج نے ان کے گھروں کو بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔
حماس نے رپورٹ کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم سے مطالبہ کیا کہ رپورٹ میں تشدد و قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کے حوالے سے قابض اسرائیلی فوج کے عائد کردہ جھوٹ پر مبنی الزامات کو دہرا کر یہ واضح کیا گیا ہے کہ رپورٹ کا مقصد مزاحمت کو بڑھکانا اور مسخ کرنا ہے۔