اسرائیلی فوج کی لبنان میں ہونے والی حالیہ بمباری سے ایک سپاہی سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس امر کا اظہار لبنانی فوج نے منگل کے روز کیا ہے۔
اسرائیلی فوج اس امرکی تردید کر رہی ہے کہ اور اس امر کا دعویٰ کر رہی ہے کہ ہلاک ہونے والا بھی حزب اللہ کا ہی اہلکار تھا۔
اسرائیل نے 27 نومبر 2024 کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد مسلسل لبنان پر حملوں کو جاری رکھا ہوا ہے اور عام طور پر اس کا کہنا ہوتا ہے کہ وہ حزب اللہ کے اہلکاروں کو ہلاک کر رہی ہے۔
جنگ بندی کے ایک سال سے زائد عرصے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری رہنا ایک غیر معمولی بات ہے۔ تاہم اس کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ دوبارہ سے اپنے آپ کو منظم و مربوط کر رہی ہے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'نیشنل نیوز' نے پیر کے روز ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں بتایا تھا کہ ایک گاڑی کو اسرائیلی ڈرون حملے نے نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ جنوبی ساحلی شہر سیدون سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا۔ اس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ سب گاڑی میں موجود تھے۔
لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ ان کا میجر علی عبداللہ ایک دن پہلے ہلاک ہوا تھا۔ یہ بھی اسرائیلی حملہ تھا جس میں اس نے ایک کار کو نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے تین لوگوں کو مارا ہے۔ اسرائیلی فوج کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے ایک اور دہشت گرد کو عین اسی دوران ایک اور جگہ پر ہلاک کیا۔
لبنانی فوج کے حکام نے 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہا اسرائیلی فوج کا یہ کہنا درست نہیں ہے۔ وہ فوج کا سپاہی تھا حزب اللہ کا رکن نہیں تھا۔
حکام نے کہا کہ اسرائیل اس طرح کے دعوے اپنے حملوں کا جواز پیش کرنے کے لیے کرتا رہتا ہے۔
امریکی دباؤ اور اسرائیل کے پھیلتے ہوئے ماحول میں لبنانی حکومت کی کوشش ہے کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اپنی مہم کو تیز کرے۔ یہ مہم جنوبی لبنان سے شروع کی گئی۔ لبنانی فوج کا منصوبہ یہ ہے کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا کام دریائے لیطانی کے 30 کلومیٹر تک سرحدی علاقے میں کرے گی اور اس سال کے آخر تک مکمل کرے گی۔
یاد رہے اسرائیل کا تازہ ترین حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب لبنان اور اسرائیل کےسول حکام جمعرات کے روز ملے۔ اس ملاقات کو جنگ بندی کی مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس قرار دیا گیا جو اس عرصے میں دوسری بار ہوا تھا۔
اس سے قبل لبنان اور اسرائیلی نمائندوں کا اسی ماہ کے شروع میں کئی دہائیوں کے بعد پہلا رابطہ ہوا تھا۔
اب تک اسرائیلی بمباری و حملوں سے جنگ بندی کے باوجود 340 لبنانیوں کو اسرائیلی فوج نے ہلاک کیا ہے۔ خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار لبنان کی وزارت صحت نے جاری کیے ہیں۔