سعودی عرب نے عمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق جمادی الثانی کے مہینے میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے معتمرین نے مجموعی طور پر 11.9 ملین مرتبہ مناسک عمرہ ادا کیے۔ یہ تفصیلات وزارت حج و عمرہ اور جنرل اتھارٹی برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔
تفصیلات سے معلوم ہوا کہ بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کی تعداد جمادی الثانی میں 17 لاکھ سے زائد رہی، جو مختلف اسلامی اور عالمی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عمرہ کی ادائیگیوں میں اضافے کا یہ رجحان سعودی عرب کی مستقل کوششوں کا حصہ ہے تاکہ حج و عمرہ کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور سعودی عرب کے ویژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جائیں۔ اس میں مسلمانوں کو دنیا کے مختلف حصوں سے حرمین شریفین تک آسان رسائی فراہم کرنا اور معتمرین کے لیے سفر کے آغاز سے لے کر واپسی تک ایک مکمل روحانی اور آرام دہ تجربہ یقینی بنانا شامل ہے۔
-
سعودی عرب : شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں فاتح کے لیے "نجی جزیرہ" بطور انعام مختص
جزیرے کا نام "سنام" رکھا گیا ہے اور اس کا مقصد روایتی ورثے کو جدید ذرائع سے جوڑنا ...
مشرق وسطی -
سعودی وزارت صنعت کی جانب سے 'دانشورانہ املاک' کے تحفظ کے لیے رہنما گائیڈ کا اجرا
سعودی عرب میں وزارت صنعت و معدنی وسائل نے صنعتی اور کان کنی کے اداروں کے لیے ...
مشرق وسطی -
سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سعودی امریکی اتفاقِ رائے موجود ہے: مشیر ٹرمپ
ہم تنازع کے فریقوں کو مذاکرات کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے: مسعد بولس کی "العربیہ ...
بين الاقوامى