شام: حمص صوبے کی مسجد میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

حمص انفارمیشن ڈائریکٹریٹ کے مطابق دھماکا مسجد کے اندر نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام کے صوبے حمص کے علاقے "وادی الذہب" میں آج جمعے کے روز مسجد امام علی بن ابی طالب کے اندر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا" کے مطابق حکام اس وقت دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے ضروری تحقیقات کر رہے ہیں۔

وزارت صحت کے ایک اہل کار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "ابتدائی اعداد وشمار" کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔

ایجنسی "سانا" نے نشانہ بننے والی مسجد کے اندر کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں سے ایک میں مسجد کے ایک کونے کی دیوار کے نچلے حصے میں شگاف دکھائی دے رہا ہے، جبکہ دیوار کا ایک حصہ کالے دھوئیں سے اٹا ہوا ہے اور قریب ہی قالین اور کتابیں بکھری پڑی ہیں۔

حمص دھماکے کی جگہ سے (سانا)

"سانا" نے اس سے قبل تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی تھی، جبکہ دھماکے کی وجہ کے بارے میں متضاد اطلاعات سامنے آ رہی تھیں۔

"العربیہ/الحدث" کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی معلومات حمص کی مسجد کے اندر دھماکا خیز مواد کے پھٹنے کی طرف اشارہ کر رہی ہیں، اور تحقیقات اسی امکان کے تناظر میں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حمص میں سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کے گرد گھیرا ڈال دیا ہے اور کسی کو بھی قریب آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

علاوہ ازیں، ایک شامی عہدے دار نے خبر رساں ادارے "روئٹرز" کو بتایا ہے کہ حمص کی مسجد میں ہونے والا دھماکا ممکنہ طور پر خود کش حملہ ہو سکتا ہے یا پھر یہ دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں