سعودی عرب : بیماریوں سے بچاؤ اور جلد تشخیص کے فروغ کے لیے "صحت یقینی بنائیں" مہم کا آغاز
مملکت میں باقاعدہ طبی معائنے کے لیے پہلا جدید قومی نیٹ ورک
سعودی عرب میں سرکاری کمپنی "ہیلتھ ہولڈنگ" نے آج منگل کے روز "تاکّد لصحتک" (اپنی صحت یقینی بنائیں) نامی مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد بیماریوں اور صحت کے خطرات سے بچاؤ اور ان کی جلد تشخیص کو فروغ دینا ہے۔ ریاض کے مختلف طبی مراکز کے ذریعے شروع کی جانے والی یہ مہم معاشرے کے تمام افراد کے لیے معمول کے طبی ٹیسٹ کروانے کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ اقدام اس قومی وژن کا حصہ ہے جس میں احتیاطی تدابیر کو طبی نگہداشت کی اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اقدام اپنی نوعیت کا ایک جدید ماڈل ہے جو مملکت کی سطح پر پہلی بار شروع کیا گیا ہے۔ یہ باقاعدگی سے طبی معائنے کا پہلا جدید قومی نیٹ ورک ہے جو احتیاطی طبی ٹیسٹوں کا ایک مکمل پیکیج فراہم کرتا ہے۔ اس کی خاص بات "ڈرائیو تھرو" (گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ کروانے) کی سہولت ہے جس کا مقصد لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرنا اور باقاعدہ معائنے کے رجحان کو بڑھانا ہے۔
احتیاطی معائنے کے ان مختلف مراحل میں بنیادی ٹیسٹ شامل ہیں، جیسا کہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور کولیسٹرول (Lipid Disorders) کے ٹیسٹ۔ اس کے علاوہ ہڈیوں کی کمزوری (Osteoporosis)، بڑی آنت کے کینسر اور چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔ اس مہم میں 'پروٹومکس' ، طرزِ زندگی ، اور 'جینومکس' جیسے جدید ترین شعبوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو 'پرو ایکٹو' (پہلے سے خبردار کرنے والی) اور 'پرسنلائزڈ' (انفرادی ضرورت کے مطابق) طب کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
اس مہم سے فائدہ اٹھانے کے لیے "صحّتی" ایپ کے ذریعے "تاکّد لصحتک" مراکز میں وقت لیا جا سکتا ہے جو ایک مکمل ڈیجیٹل اور آسان تجربے کو یقینی بناتا ہے۔
یہ مہم محکمہ صحت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد "علاج سے پرہیز بہتر ہے" کے تصور کو عام کرنا اور بیماریوں کی جلد تشخیص کے ذریعے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ سعودی وژن 2030 کے تحت صحت کے شعبے میں تبدیلی اور 'کوالٹی آف لائف' پروگرام کے اہداف کے عین مطابق ہے، تاکہ نظامِ صحت کو ایک پائے دار اور صحت مند زندگی کی طرف ایک قابلِ اعتماد ساتھی کے طور پر مستحکم کیا جا سکے۔
-
سعودی عرب: معتمرین کو رہائش نہ دینے پر عمرہ کمپنی کو کام سے روک دیا گیا
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک عمرہ کمپنی اور اس کے غیر ملکی ایجنٹ کو ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا کردار یمن کے بحران میں ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا : معمر الاریانی
یمنی وزیر اطلاعات کے مطابق ملک کا مستقبل نعرے بازی کی نذر نہیں کیا جا سکتا اور نہ ...
بين الاقوامى -
سعودی وزارتِ حج نے قواعد کی خلاف ورزی پر عمرہ فرم، اوورسیز ایجنٹ کو معطل کر دیا
کمپنی عمرہ زائرین کو رہائش فراہم کرنے میں ناکام
مشرق وسطی