سعودی عرب کے ذرائع نے مغربی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کی سرحد سے جڑے علاقے جنوبی یمن میں قائم عدن کا ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔
یہ ایئرپورٹ 'ایس ٹی سی' نامی سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے زیر انتظام تھا۔ اب اس ایئرپورٹ کو یمن کے وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر بند کر دیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا تعلق سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت سے ہے۔ جس نے ایئرپورٹ بند کیا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات ، ابو ظہبی اور دبئی سے آنے والی پروازوں کو روکا جائے اور یمن میں پھیلنے والی اندرونی کشیدگی پر قابو پایا جائے۔
یاد رہے سعودی عرب نے پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات کی طرف سے یمن میں 'ایس ٹی سی' کی حمایت کرتے ہوئے سعودی سرحدوں کے نزدیک کارروائیوں کو مایوس کن قرار دیا تھا اور خبردار کیا تھا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ان علاقوں سے انخلاء مکمل کر کیا جائے۔
بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے رضاکارانہ طور پر اس علاقے سے انخلاء کا فیصلہ کیا ہے اور اماراتی ریاست سعودی عرب کی خودمختاری کا پورا احترام کرتی ہے۔
-
یمن کی وحدت کی حمایت کرتے ہیں: امریکہ، رشاد العلیمی کی امریکی سفیر سے ملاقات
یمن میں امریکی سفیر نے یمن کی وحدت، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے ملک کی حمایت کی ...
بين الاقوامى -
ریاض : سعودی و اومانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، یمن میں نئے تنازعے پر تبادلہ خیال
سلطنت اومان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسیدی نے بدھ کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں ...
بين الاقوامى -
پاکستان یمن تنازع کے پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ
اسلام آباد دفتر خارجہ کی بریفنگ میں یمن پر سعودی عرب سے پاکستان کی مکمل یکجہتی کا ...
بين الاقوامى