روزانہ ایک کپ چائے خواتین کی ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے میں مددگارثابت: سائنسی تحقیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایک حالیہ سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایک کپ چائے پینے سے خواتین کی ہڈیوں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ فریکچر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

فلنڈرز یونیورسٹی آسٹریلیا کے محققین کے مطابق وہ خواتین جو باقاعدگی سے چائے پیتی ہیں، ان کی ہڈیوں کی کثافت اُن خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے، جو زیادہ تر کافی پر انحصار کرتی ہیں۔

محققین نے واضح کیا کہ ہڈیوں کی کثافت ہڈیوں کے کمزور ہونے (osteoporosis) کا ایک اہم اشاریہ ہے، یہ بیماری عام طور پر ہر تین خواتین میں سے ایک کو پچاس سال کی عمر کے بعد لاحق ہوتی ہے اور سالانہ دنیا بھر میں لاکھوں فریکچرز کا سبب بنتی ہے۔

سائنسی جریدے Nutrients کے مطابق چائے میں قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں ،جو ہڈیوں کی کثافت کم ہونے کی رفتار کو سست کرتے ہیں اور ہڈیوں کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جبکہ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کافی کے زیادہ استعمال سے کیلشیم کے جذب میں رکاوٹ آ سکتی ہے اور ہڈیوں کی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

محققین کا یہ بھی نتیجہ ہے کہ روزانہ کے غذائی معمول میں چائے کو شامل کرنا خواتین کی ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک آسان اور مؤثر اقدام ہو سکتا ہے، بشرطیکہ اس کے ساتھ متوازن اور صحت مند طرزِ زندگی بھی اختیار کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں