جلد کی چمک بڑھانے میں فیرولیک ایسڈ کا کردار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

کیا آپ نے فیرولیک ایسڈ کے بارے میں سنا ہے؟ یہ جلد کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے، کیونکہ یہ جلد کو اینٹی آکسیڈینٹس سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور دیگر اینٹی آکسیڈینٹس کے اثرات کو بھی بڑھاتا ہے۔آئیے جانتے ہیں اس کی اہم خصوصیات اور استعمال کے طریقے کے بارے میں ۔

ماہرین جلد کی دیکھ بھال کے مطابق فیرولیک ایسڈ کا چمک بڑھانے والا سیرم جلد کی دیکھ بھال میں نمایاں فرق پیدا کرتا ہے۔ یہ دیگر اینٹی آکسیڈینٹس کی طرح آزاد ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتا ہے، جو کولیجن کو نقصان پہنچانے اور جلد پر سیاہ دھبے پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔اس کا اصل اثر اس کی صلاحیت میں ہے کہ یہ دیگر اینٹی آکسیڈینٹس جیسے وٹامن C اور E کے اثرات کو بڑھاتا اور مستحکم کرتا ہے۔ یہ بالکل ایک ذاتی محافظ کی طرح کام کرتا ہے، جو جلد کی دیکھ بھال کے باقی اجزاء کے اثر کو مضبوط بناتا ہے۔

فائدے اور خصوصیات

فیرولیک ایسڈ ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، جو اناج، پھلوں اور سبزیوں کی خلیوں میں پایا جاتا ہے اور اس کے سب سے اہم فوائد اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات سے جڑے ہیں۔یہ آزاد ریڈیکلز سے بچاؤ کا کام کرتا ہے، جو غیر مستحکم مالیکیولز ہیں اور جلد کی عمر کو تیز کرنے کے ساتھ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں اور آلودگی کی وجہ سے نقصان پہنچاتے ہیں۔

فیرولیک ایسڈ یا کسی بھی دوسرے اینٹی آکسیڈینٹ کے بارے میں بات کرنے کے لیے آکسیڈیٹیو اسٹریس (Oxidative Stress) کو سمجھنا ضروری ہے، جو بیرونی نقصان دہ عوامل جیسے UV شعاعوں اور آلودگی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ آکسیڈیٹیو اسٹریس جلد کے رنگت میں مسائل پیدا کر سکتا ہے اور الیسٹن اور کولیجن کے نقصان کا سبب بنتا ہے، جس سے جلد کی لچک کم ہوتی ہے اور خطوط و جھریاں جلد پر جلد ظاہر ہونے لگتی ہیں۔

کیا یہ وٹامن C سے بہتر ہے؟

ضروری نہیں کہ فیرولیک ایسڈ کا سیرم وٹامن C والے سیرم سے بہتر ہو، بلکہ دونوں ایک ساتھ استعمال کرنے پر بہترین نتائج دیتے ہیں۔ وٹامن C کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے اور جلد کو روشن کرنے میں زیادہ طاقتور ہے، لیکن یہ غیر مستحکم ہو سکتا ہے اور کچھ جلد کی اقسام کے لیے جلن پیدا کر سکتا ہے۔

دوسری طرف فیرولیک ایسڈ وٹامن C کے اثر کو مستحکم کرتا اور بڑھاتا ہے۔اگر آپ ایک ایسا جزو چاہتے ہیں ،جو کولیجن بڑھانے میں مدد دے تو وٹامن C بہترین انتخاب ہے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ جلد کو اینٹی آکسیڈینٹ تحفظ ملے اور یہ جلد کے لیے نرم بھی ہو تو فیرولیک ایسڈ بہترین ہے۔سب سے زیادہ فائدہ تب ملتا ہے جب دونوں کو ایک ساتھ استعمال کیا جائے۔

استعمالا ت

فیرولیک ایسڈ والے کریم یا سیرم کا استعمال جلد کی چمک بڑھانے اور جلد پر جلدی عمر رسیدگی کی علامات کم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ مصنوعات خاص طور پر ایسی جلد کے لیے مفید ہیں، جو آکسیڈیٹیو اسٹریس (Oxidative Stress) کا شکار ہو، جیسے وہ لوگ جو زیادہ وقت باہر گزارتے ہیں یا وہ لوگ جو آلودہ شہروں میں رہتے ہیں۔

ماہرین جلدی دیکھ بھال مشورہ دیتے ہیں کہ یہ جزو ان افراد کے لیے بہترین ہے ،جو وٹامن C استعمال کرتے ہیں اور مزید بہتر نتائج چاہتے ہیں، نیز ان خواتین کے لیے بھی مفید ہے ،جن کی جلد حساس ہے اور وہ ہمیشہ وٹامن C والے سیرمز کو برداشت نہیں کر پاتیں۔

ایک حالیہ مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیرولیک ایسڈ کو سن اسکرین سے پہلے لگانے سے سورج کی حفاظت (SPF) بڑھ جاتی ہے اور UV شعاعوں کی وجہ سے جلد کی عمر رسیدگی اور سوزش کم ہوتی ہے۔یہ ایسڈ جلد پر ہونے والی مختلف سوزشوں کو بھی کم کرتا ہے، جن میںمہاسے (Acne)،جلد کی جلدی بڑھاپے کی علامات،سرخی اور جلن ،خارش،رنگت کا غیر متوازن ہونا (Hyperpigmentation)،مساموں کا بند ہونا اورجلد کی حساسیت شامل ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size