ایک حالیہ سائنسی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایک کپ چائے پینے سے خواتین کی ہڈیوں کی صحت بہتر ہو سکتی ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ فریکچر کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔
فلنڈرز یونیورسٹی آسٹریلیا کے محققین کے مطابق وہ خواتین جو باقاعدگی سے چائے پیتی ہیں، ان کی ہڈیوں کی کثافت اُن خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہے، جو زیادہ تر کافی پر انحصار کرتی ہیں۔
محققین نے واضح کیا کہ ہڈیوں کی کثافت ہڈیوں کے کمزور ہونے (osteoporosis) کا ایک اہم اشاریہ ہے، یہ بیماری عام طور پر ہر تین خواتین میں سے ایک کو پچاس سال کی عمر کے بعد لاحق ہوتی ہے اور سالانہ دنیا بھر میں لاکھوں فریکچرز کا سبب بنتی ہے۔
سائنسی جریدے Nutrients کے مطابق چائے میں قدرتی مرکبات پائے جاتے ہیں ،جو ہڈیوں کی کثافت کم ہونے کی رفتار کو سست کرتے ہیں اور ہڈیوں کی تشکیل میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جبکہ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کافی کے زیادہ استعمال سے کیلشیم کے جذب میں رکاوٹ آ سکتی ہے اور ہڈیوں کی صحت پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
محققین کا یہ بھی نتیجہ ہے کہ روزانہ کے غذائی معمول میں چائے کو شامل کرنا خواتین کی ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک آسان اور مؤثر اقدام ہو سکتا ہے، بشرطیکہ اس کے ساتھ متوازن اور صحت مند طرزِ زندگی بھی اختیار کیا جائے۔
-
جلد کی چمک بڑھانے میں فیرولیک ایسڈ کا کردار
کیا آپ نے فیرولیک ایسڈ کے بارے میں سنا ہے؟ یہ جلد کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے، ...
ایڈیٹر کی پسند -
جسم کے خلیات کیسے چھوٹے برقی جنریٹروں میں تبدیل ہوجاتے ہیں؟
خلیاتی جھلیوں کی حرکت دماغی اشاروں جیسی بجلی پیدا کرتی ہے: نئی تحقیق
ایڈیٹر کی پسند -
حیاتیاتی گھڑی کو درہم برہم کرنے والی فضائی سفر کی تھکن سے کیسے بچا جائے؟
جسم دن اور رات کے اوقات کے فرق کے ساتھ تیزی سے ہم آہنگ ہونے سے قاصر ہو جاتا ہے
ایڈیٹر کی پسند