ٹرمپ کی طرف سے مصر اور ترکیہ کے صدور کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو خط لکھ کر باضابطہ طور پر غزہ مین امن منصوبہ آگے بڑھانے کے لیے امن بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں امن بورڈ کا قیام شامل ہے جو عبوری طور پر غزہ کے امور کی نگرانی کرے گا۔ نیز ٹیکنو کریٹس پر مشتمل انتظامی کمیٹی کی بھی مانیٹرنگ کرے گا۔

اس امن بورڈ کے سربراہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔ ان کی طرف سے صدر طیب ایردوآن کو اس امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق ہفتے کے روز ترک صدر کے دفتر نے بھی کر دی ہے۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے جمعہ کے روز اس امن بورڈ کا اعلان کیا گیا اور کچھ ارکان کا اسی اعلان میں ذکر کیا گیا۔ امن بورڈ کی ایگزیکٹو کے ارکان میں ترک وزیر خارجہ خاقان فیضان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، سٹیو وٹکوف، سابق وزیر اعظم برطانیہ ٹونی بلیئر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیریڈ کشنر کو بھی امن بورڈ کے ارکان میں شامل کیا گیا ہے۔

غزہ جس میں اسرائیلی جنگ دو سال سے زیادہ لڑی جاتی رہی۔ اس جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے اب تک 71 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک کیے ہیں۔ ان ہلاک کیے گئے فلسطینیوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ تاہم 10 اکتوبر 2025 سے ایک کمزور نوعیت کی جنگ بندی جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں