غزہ کی پٹی سے متعلق معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس ایگزیکٹو کونسل کا اعلان کیا ہے جو "امن کونسل" کے نام سے عمل درآمد کرے گی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس کونسل میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر، اپولو گلوبل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو مارک روون، عالمی بینک کے صدر اجے بانگا اور قومی سلامتی کے نائب مشیر رابرٹ گیبریل شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ کونسل میں ترک وزیر خارجہ ہاقان فیدان، قطری سفارت کار علی الذوادی، مصر کی جنرل انٹیلیجنس کے سربراہ حسن رشاد، اماراتی خاتون وزیر ریم الہاشمی، اسرائیلی کاروباری شخصیت یاکیر جابائی اور ہالینڈ کی سابق نائب وزیر اعظم اور مشرق وسطیٰ کی ماہر سیگریڈ کاخ بھی شامل ہوں گی۔
امریکی کاروباری شخصیت مارک روون عالمی سرمایہ کاری کی دنیا کی ایک نمایاں شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اپولو گلوبل مینجمنٹ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو ہیں، جو متبادل سرمایہ کاری کی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ فوربز کے مطابق 2025 تک کمپنی کے اثاثے تقریباً 785 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ روون 2021 میں کمپنی کے سربراہ بنے اور ان کی قیادت میں اپولو نے بڑے مالی سودوں اور عالمی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دی۔ ان کی ذاتی دولت فوربس 2026 کے مطابق تقریباً 8.2 ارب ڈالر ہے۔ وہ اپنی مالی طاقت کے باوجود میڈیا سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اسرائیلی کاروباری شخصیت یاکیر جابائی بھی خاموش مگر نہایت با اثر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ یورپ کی سب سے بڑی کمرشل رئیل اسٹیٹ کمپنی اراونڈ ٹاؤن ایس اے میں 15 فی صد حصص کے مالک ہیں، جس کے اثاثے تقریباً 30 ارب ڈالر بتائے جاتے ہیں۔ جابائی نے اپنے کیریئر کا آغاز اسرائیلی سیکیورٹیز اتھارٹی سے کیا۔ بعد ازاں بینک لئومی سے وابستہ رہے اور 2004 کے بعد یورپی رئیل اسٹیٹ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی۔ فوربز کے مطابق جنوری 2026 تک ان کی دولت 4.1 ارب ڈالر ہے۔ ان کا تعلق اسرائیل کے ایک با اثر سرکاری خاندان سے ہے۔
خبر کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق مشرق وسطیٰ ایلچی نکولے ملادی نوف کونسل کے روزمرہ امور کی نگرانی کریں گے، جبکہ غزہ کی انتظامی کمیٹی کی سربراہی علی شعث کریں گے، جو فلسطینی اتھارٹی کے سابق عہدیدار اور انجینئر ہیں۔
-
غزہ کمیٹی کے اجلاس کا خیرمقدم کرتے، یہ مرحلہ سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے: فتح
عبوری مرحلے کو فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی طرف لے جانا چاہیے: منذر ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا غزہ کے انتظام کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم
سعودی وزارت خارجہ نے جامع امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے اعلان اور غزہ کی ...
بين الاقوامى -
امریکہ نے غزہ میں امن کونسل کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا، وٹکوف اور کشنر شامل
نکولے ملادی نوف غزہ کے لیے اعلیٰ نمائندے اور جاسپر جیفرز پٹی میں استحکام فورس کے ...
مشرق وسطی