سعودی عرب: "الدائر" نے "گورنریٹس نائٹس" میں سفینہ تھیٹر کوایک پہاڑی ٹیبلو میں تبدیل کردیا
السفینہ تھیٹر ثقافتی ورثے اور فنون کا دلکش امتزاج بن گیا
سعودی عرب کےعلاقے جازان فیسٹیول سنہ 2026ء کے تحت پروگرام ’ گورنریٹس نائٹس‘ میں الدائر گورنری نے شاندار شرکت کے ذریعے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ اس موقع پر جازان کے شمالی کورنیش پر واقع السفینہ تھیٹر کو ایک جیتا جاگتا پہاڑی منظر بنا دیا گیا جس میں علاقے کے ثقافتی ورثے اور اجتماعی یادداشت کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا۔ بڑی تعداد میں موجود شائقین نے اس شام میں بھرپور دلچسپی لی جہاں لوک فنون اور روایتی شناخت کا حسین امتزاج پیش کیا گیا۔
الدائر گورنری کی جانب سے ایک جامع ثقافتی پیشکش پیش کی گئی جس میں اس کے ثقافتی تنوع اور پہاڑی فنون کی بھرپور عکاسی کی گئی۔ لوک فنکاروں نے الدايرکے پہاڑی ماحول سے ماخوذ رقص اور فنون پیش کیے جن میں الجبلی مزمّار، الرائح، الصفقہ، المنصوبہ اور طرق العشی شامل تھے۔ اس موقعے پر جاندار دھنوں اور روایتی ملبوسات نے مقامی ورثے کی گہرائی کو اوربھی نمایاں کردیا۔
تقریب کے دوران بصری مناظر بھی پیش کیے گئے جن میں زرعی سیڑھیاں، پہاڑی مناظر اور تاریخی مقامات شامل تھے۔ ان مناظر نے زائرین کو گورنری کی قدرتی اور سیاحتی خوبیوں کی جامع تصویر دکھائی۔
اس موقع پر ادبی اور گائیکی کے حصے بھی شامل تھے جن میں علاقے کی کہانی اور وہاں کے لوگوں کا اپنے خطے سے تعلق بیان کیا گیا۔ گورنری کے بچوں نے نظمیں اور فنی خاکے پیش کیے جبکہ عاشق بلادی کے عنوان سے ایک پیشکش اور گیتوں پر مبنی اوپریٹ بھی پیش کیا گیا جس میں روایتی ورثے کو جدید انداز میں پیش کیا گیا۔
الدائر کی موجودگی اسٹیج تک محدود نہ رہی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ روایتی گوشے بھی قائم کیے گئے جن میں پہاڑی زندگی کی جھلک دکھائی گئی۔ ’من متاحفنا‘ کے عنوان سے نمائش کا اہتمام کیا گیا اور قہوہ الداير چکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اسی ضمن میں دنیا کا سب سے بڑا کولڈ برو پیش کیا گیا جو روایت اور جدت کے امتزاج کی ایک منفرد مثال تھا۔
الدائرگورنری کی یہ شرکت اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ اپنے ثقافتی اور سیاحتی تشخص کو مضبوط بنائے اور اپنی قدرتی اور ثقافتی انفرادیت کو اجاگر کرے۔ یہ تمام سرگرمیاں جازان فیسٹیول سنہ 2026ء کے ان مقاصد کا حصہ ہیں جن کا ہدف علاقے کی مختلف محافظات کے تنوع کو نمایاں کرنا اور مملکت میں ثقافتی اور سیاحتی مقامات کی حیثیت کو فروغ دینا ہے۔
-
سعودی عرب کی جانب سے تیل کی مصنوعات کی پہلی امدادی کھیپ سقطری پہنچ گئی
یمن کے لیے سعودی اقتصادی اور ترقیاتی امداد کے پیکیج کے تحت
بين الاقوامى -
سعودی وزیر: مملکت تین براعظموں کو ملانے والی ’رابطہ معیشت‘ بن سکتی ہے
سعودی وزیرِ تجارت ماجد القصبی نے جمعرات کو کہا کہ سعودی عرب کا تزویری محلِ وقوع ...
مشرق وسطی -
سعودی ولی عہد کو بحرین کے فرماں روا کی جانب سے تحریری خط موصول
سعودی ولی اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن ...
مشرق وسطی