آج یمن کے صوبہ سقطرى میں سعودی پروگرام برائے ترقی اور تعمیر یمن کے ذریعے فراہم کردہ ایندھن کی پہلی کھیپ پہنچ گئی۔ یہ ایندھن ہدیبو، قلنسيہ، موری اور علامہ کے ضلعوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ منصوبہ یہ ہے کہ یہ ایندھن یمن کے دیگر تمام صوبوں میں بجلی کی پیداوار کے اسٹیشنوں تک بھی پہنچایا جائے۔
سقطرى میں ایندھن کی یہ کھیپ سعودی ترقیاتی اور اقتصادی امداد کے تازہ پیکیج کے تحت بجلی کے اسٹیشنوں کو فراہم کی جا رہی ہے، جو 28 ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات پر مشتمل ہے اور اس کی کل مالیت 1.9 ارب سعودی ریال ہے۔
وقّع #البرنامج_السعودي_لتنمية_وإعمار_اليمن اتفاقية ثلاثية لتوفير منحة المشتقات النفطية، لتشغيل أكثر من 70 محطة من محطات #الكهرباء في #اليمن؛ تخفيفاً لمعاناة انقطاعات الشبكة الكهربائية، وضمان توفير الكهرباء لكافة شرائح المشتركين السكنيين والتجاريين والخدميين، والإسهام في تعزيز… pic.twitter.com/Xfn0Mf0m9b
— البرنامج السعودي لتنمية وإعمار اليمن (@SaudiDRPY) January 21, 2026
سعودی پروگرام برائے ترقی اور تعمیر یمن نے یمن کی وزارت توانائی و بجلی کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے، جس کے تحت یمن کی قومی آئل کمپنی "پیٹرو مسیلا" سے ایندھن خریدا جائے گا۔ اس ایندھن سے یمن کے مختلف صوبوں میں 70 سے زائد بجلی کے اسٹیشنوں کو چلایا جائے گا، تاکہ یمن کی اداروں کی صلاحیت میں اضافہ ہو، بجلی کے شعبے میں استحکام آئے، خدمات کا تسلسل برقرار رہے اور قومی اہمیت کے ادارے فعال رہیں۔ اس اقدام کا مقصد یمن میں معاشی بحالی اور ترقی کو فروغ دینا بھی ہے۔
ایندھن کی مجموعی مقدار 33.9 کروڑ لیٹر ہے، جس میں ڈیزل اور مازوٹ شامل ہیں اور اس کی قیمت 8.12 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ یہ ایندھن مختلف صوبوں میں بجلی کے اسٹیشنوں کو چلانے کے لیے استعمال ہوگا اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائے گا۔
اس کے علاوہ یہ اقدام یمنی معیشت کو فروغ دے گا اور شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات پر مثبت اثر ڈالے گا۔ اس میں ہسپتال، طبی مراکز، سڑکیں، اسکول، ہوائی اڈے اور بندرگاہیں شامل ہیں، نیز اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھی مضبوط کرے گا۔
یاد رہے کہ سعودی پروگرام برائے ترقی اور تعمیر یمن نے پہلے بھی ایندھن کی چند امدادی کھیپیں فراہم کی ہیں۔ سال2018 میں 18 کروڑ ڈالر ، سال2021 میں 42.2 کروڑ ڈالر ، سال 2022 میں 20 کروڑ ڈالر اور اب 2026 کے لیے یہ تازہ امدادی کھیپ فراہم کی گئی ہے۔