رفح کراسنگ سے امداد کی راہ ہموار، روزانہ ایک ہزار ٹرکوں پر اتفاق
مصر، امریکہ اور ثالثوں میں ہم آہنگی، رفح کراسنگ افراد کے لیے مخصوص رہے گا
ایک ذمہ دار مصری ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو غزہ کی بین الاقوامی راہ داری رفح کی بحالی اور اس کے طریقہ کار سے متعلق نئی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ اور الحدث ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مصری مذاکراتی ٹیم ثالثوں اور امریکی فریق کے تعاون سے اس بات پر متفق ہو گئی ہے کہ تمام کراسنگز کی بحالی کے بعد روزانہ ایک ہزار ٹرک غزہ پٹی میں داخل ہوں گے۔
ذریعے کے مطابق اس وقت مصر، ثالثوں اور امریکی فریق کے درمیان اس امر پر رابطہ جاری ہے کہ مصری سرزمین عبور کرنے کے بعد امدادی ٹرکوں کی محفوظ اور بلا رکاوٹ رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ضمانتیں طے کی جائیں تاکہ یہ امداد غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں فلسطینی عوام تک پہنچ سکے۔
کراسنگز کے طریقہ کار سے متعلق ذریعے نے وضاحت کی کہ رفح بری کراسنگ صرف افراد کی آمد و رفت کے لیے مختص ہو گی جبکہ امدادی ٹرک کِرم ابو سالم، العوجا اور نٹزاریم کراسنگز کے ذریعے داخل ہوں گے جبکہ اردن میں واقع زکیم کراسنگ کو بھی اس فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
دونوں سمتوں میں آپریشن کے لیے تیار
رفح کراسنگ کے بارے میں ذریعے نے تصدیق کی کہ یورپی مانیٹرنگ فورس اور فلسطینی ملازمین فلسطینی جانب سے کراسنگ پر پہنچ چکے ہیں اور باقاعدہ طور پر اسے کھولنے کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق اسرائیل کو روزانہ مصری فریق کی جانب سے مسافروں کے ناموں کی فہرست فراہم کی جائے گی جس کی شاباک کے ذریعے توثیق کی جائے گی۔
اسی تناظر میں ذریعے نے کہا کہ رفح کراسنگ دونوں سمتوں میں کام کے لیے مکمل طور پر تیار ہے تاہم تاحال فلسطینی جانب سے اس کے کھلنے کے کوئی باضابطہ احکامات جاری نہیں کیے گئے جہاں اسرائیلی افواج کا کنٹرول ہے۔
طبی امداد میں اضافہ
طبی شعبے کے حوالے سے ذریعے نے بتایا کہ مصری وزارت صحت کی جانب سے شمالی سینا میں موجود سہولتوں کے لیے اضافی معاونت کے طور پر پانچ ایمبولینسز پہنچا دی گئی ہیں جبکہ مزید امدادی گاڑیاں مرحلہ وار پہنچائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج موبائل کلینکس بھی رفح کراسنگ کے اندر تعینات کی جا رہی ہیں تاکہ کراسنگ کے کھلتے ہی غزہ سے آنے والوں کا فوری طبی معائنہ کیا جا سکے۔
فلسطینیوں کے لیے مصری سہولتیں
ذریعے نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ مصری سیاسی قیادت کی جانب سے فلسطینیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، چاہے وہ مصر میں علاج کے خواہش مند ہوں یا صحت یابی کے بعد اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی سینا گورنریٹ کی جانب سے نایاب اور حساس طبی شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کے لیے قیام گاہیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوجی ریڈیو نے پیر کے روز بتایا کہ کابینہ نے اپنے اجلاس میں غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی کراسنگ کھولنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت غزہ سے افراد اسرائیلی سکیورٹی جانچ کے بغیر مصری علاقوں میں داخل ہو سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کا ایک مشن فلسطینی اتھارٹی کے مقامی عملے کے تعاون سے جانچ اور تصدیق کے امور انجام دے گا جبکہ اسرائیلی نگرانی صرف دور سے کی جائے گی۔
-
رفح سرحد 48 گھنٹوں میں دونوں طرف سے کھل سکتی ہے: امریکی عہدیدار
انتظامات یورپی یونین کا ایک وفد سنبھالے گا، سربراہ فلسطینی عبوری کمیٹی جلد کھلنے ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے رفح گزر گاہ کھولے جانے کے انتظامات کی تفصیلات جاری کر دیں
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کی شام اس بات کی تصدیق کی ...
مشرق وسطی -
رفح سرحد کھولنے کے لیے امریکا، مصر اور اسرائیل کے ہنگامی انتظامات
غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ ہی خطے میں اہم سفارتی اور سکیورٹی ...
بين الاقوامى