سفارت کاری ترجیح ہے مگر جنگ کی صورت میں جواب دینے کے لیے بھی تیار ہیں: ایران
امریکہ نے ایران کے قریب بڑا بحری بیڑا تعینات کر دیا
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ایران علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے لیے سفارتی ذرائع پر کاربند ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تہران کسی بھی قسم کے خطرات کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ بین الاقوامی امن کے دائرے میں خطے میں سکون اور استحکام کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتکاری کو ترجیحی راستہ سمجھا جاتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سفارتکاری پر انحصار کا یہ مطلب نہیں کہ دیگر آپشنز کو حکومتی اور ایرانی خودمختاری کی میز سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی اور متحد قیادت کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ ایران کی اصل طاقت اس کے قومی اتحاد میں مضمر ہے جس کے ذریعے وہ دشمنانہ اور خطرناک حالات کا سامنا کر رہا ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے مزید کہا کہ ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنی قومی عزت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام اداروں کی ہمہ وقت تیاری کے ساتھ ان کٹھن حالات سے بخوبی نمٹیں گے۔
یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان ایران میں حالیہ احتجاجی صورتحال کے پس منظر میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پیر کے روز امریکی ویب سائٹ ایکسیس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکہ نے ایران کے قریب ایک بڑا بحری بیڑا تعینات کر رکھا ہے جسے انہوں نے وینزویلا کے اس بیڑے سے بھی بڑا قرار دیا جو ماضی میں مادورو کی گرفتاری کی کارروائی سے قبل تعینات کیا گیا تھا۔
اس کے باوجود صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتکاری کا راستہ اب بھی کھلا ہے۔ ان کے مطابق ایران نے ان سے کئی مرتبہ رابطہ کیا ہے اور وہ کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔
اسی دوران ایکسیس کو ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور امکان ہے کہ وہ مزید مشاورت کریں گے جبکہ فوجی آپشنز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
-
ایران پر حملہ ہوا تو غیر جانبدار نہیں رہیں گے ، حزب اللہ سربراہ کا اعلان
لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے پیر کے روز دو ...
بين الاقوامى -
بھارت ایئرلائن انڈیگو نے ایران کشیدگی کے باعث پروازوں کے اوقات بدل دیئے
جیسا کہ ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں تو بھارتی ایئرلائن انڈیگو ...
بين الاقوامى -
ایرانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں ریکارڈ کم ترین سطح پر جا پہنچی: ٹریکنگ ویب سائٹس
ایک امریکی ڈالر پندرہ لاکھ ایرانی ریال کے برابر ہو گیا
مشرق وسطی