المسجد الحرام کی خواتین زائرین کے لیے 10 عالمی زبانوں میں ڈیجیٹل رہنمائی سروس کا اجرا

خواتین عملہ روزانہ 12 سے 18 گھنٹے خدمات انجام دے رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

سعودی عرب نے جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے المسجد الحرام آنے والی خواتین زائرین کے لیے انٹرایکٹو بارکوڈز کی سہولت فعال کر دی ہے، جس کے ذریعے خواتین کو مستند دینی مواد تک براہِ راست رسائی حاصل ہو رہی ہے۔ اس ڈیجیٹل مواد میں طواف اور عمرہ سے متعلق رہنمائی، آگاہی اور تربیتی مواد شامل ہے جو دنیا کی 10 سے زائد زبانوں میں دستیاب ہے۔

المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے نگران ادارے ، خواتین دعوتی اور رہنمائی امور کی معاون ایجنسی کے ذریعے ایسی خدمات کا جامع پیکج نافذ کر رہی ہے جو دینی پیغام کے دائرہ کار کو وسعت دیتا ہے اور مطاف کے احاطے میں خود آگاہی کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔

مربوط عملی نظام

انتظامیہ نے مطاف کے صحن میں ایک مربوط عملی نظام نافذ کیا ہے جس کے تحت خواتین رہنما عملہ منظم انداز میں ان مقامات پر تعینات ہے جہاں رش زیادہ ہوتا ہے، خصوصاً حجرِ اسود اور طواف کے راستے کے اطراف میں۔ اس نظام کا مقصد زائرین تک فوری رسائی یقینی بنانا اور ان مقامات پر شرعی رہنمائی اور دینی ہدایات فراہم کرنا ہے جو عبادت کے تجربے کے معیار پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔

ڈیجیٹل سروس
ڈیجیٹل سروس

روزانہ طویل خدمات

عملی اشاریوں کے مطابق خواتین رہنما ٹیمیں روزانہ 12 سے 18 گھنٹے تک شفٹوں میں خدمات انجام دیتی ہیں، جو رش کی شدت کے مطابق بڑھتی یا کم ہوتی ہیں۔ جمعہ کے دنوں اور مصروف اوقات میں یہ خدمات مزید بڑھا دی جاتی ہیں، جس کے ذریعے روزانہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین زائرین کی خدمت کی جاتی ہے۔ ان خدمات میں طواف کے آداب اور سنن، جمعہ کے دن اور شب کی سنن، شرعی استفسارات کے قرآن وسنت کی روشنی میں جوابات، مقامات کی رہنمائی اور بزرگ خواتین اور ضرورت مند افراد کی مدد شامل ہے۔

عبادت کے معیار میں بہتری

میدانی تجزیاتی رپورٹس کے مطابق اس خواتین رہنمائی نظام سے زائرین میں دینی شعور میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، طواف کے دوران ہونے والی عام غلطیوں میں کمی آئی ہے اور عبادت کے دوران اطمینان اور سکون میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زیادہ رش والے مقامات پر نظم و ضبط اور روانی بہتر ہوئی ہے جس سے مجموعی عبادتی تجربہ مزید خوشگوار بنا ہے۔

یہ تمام اقدامات ایک منظور شدہ دینی عملی منصوبے کے تحت کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد مقدس ترین مقامات پر خواتین دینی خدمات کے اثر کو بڑھانا اور حرمین شریفین کے پیغام کو دنیا تک اس انداز میں پہنچانا ہے جو شرعی اصالت اور پیشہ ورانہ انتظامی معیار کا حسین امتزاج ہو۔ یہ کوششیں ریاستی ہدایات کے مطابق ضیوفِ رحمان کی خدمت، دینی سہولیات کے معیار کو بلند کرنے اور مسجد الحرام کے مقام اور تقدس کے شایانِ شان خدمات کی فراہمی کے لیے جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں