کرملن کا بشار الاسد کی حوالگی کے حوالے سے مذاکرات پر تبصرہ کرنے سے انکار
پیسکوف کے مطابق "نظام کی تبدیلی کے بعد شام کے ساتھ تعلقات مؤثر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں"
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ان رپورٹوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ شام کی نئی انتظامیہ سابق صدر بشار الاسد کی حوالگی کے حوالے سے ماسکو کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔
پیسکوف نے کہا "ہم بشار الاسد کے موضوع پر کسی بھی حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کر رہے"۔
شامی صدر احمد الشرع آج ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کریں گے تاکہ علاقائی مسائل اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ دورے کے آغاز سے قبل کرملن نے اس بات کی تصدیق کی کہ "نظام کی تبدیلی کے بعد شام کے ساتھ تعلقات مؤثر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں"۔
واضح رہے کہ شامی صدر کا ماسکو کا یہ پہلا دورہ نہیں ہے، اس سے قبل وہ 15 اکتوبر 2025 کو بھی وہاں گئے تھے اور کرملن پیلس میں روسی صدر سے ملاقات کی تھی۔
بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے، صدر الشرع کی قیادت میں دمشق نے ماسکو کے حوالے سے صالحانہ لہجہ اختیار کر رکھا ہے۔ اسد کے زوال کے چند ہفتوں بعد روس نے اپنے حکام کو دمشق بھیجا تھا۔ جس کے بعد گذشتہ اکتوبر میں الشرع نے ماسکو کا دورہ کیا جہاں صدر پوتین نے ان کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا۔
روس شام میں طرطوس میں اپنے بحری اور حمیمیم میں فضائی اڈے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، جو سابق سوویت یونین کی حدود سے باہر اس کے واحد فوجی ٹھکانے ہیں۔
الشرع کے دوسرے دورے سے قبل روسی وزارت خارجہ نے شمالی اور مشرقی شام کی صورت حال اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی افی) کے ساتھ محاذ آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی توثیق کی ہے۔
-
جنوبی شام میں اسرائیلی طیاروں کے ذریعے دوبارہ نامعلوم مواد سپرے کرنے کا واقعہ
قنیطرہ میں متاثرہ زمینوں کے نمونے حاصل، کسانوں اور مویشی مالکان کو انتباہ
مشرق وسطی -
واشنگٹن : شامی صدر احمد الشرع سے بڑی زبردست بات چیت ہوئی تھی، ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی شام کے صدر احمد الشرع سے فون پر بڑی ...
بين الاقوامى -
شامی صدر آج ماسکو کا دورہ کریں گے ... پوتین کے ساتھ بات چیت ہو گی
کریملن کے اعلان کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع آج بدھ کے روز ماسکو روانہ ہوں گے ...
بين الاقوامى