ایران : بندرعباس میں دھماکے میں ہلاکتیں،پاسداران انقلاب کی بحریہ کےکمانڈرکےمرنے کی تردید
اسرائیلی سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ "ہمارا ایران کے دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں اور ہمیں اس کا علم بھی نہیں تھا"۔
ایرانی میڈیا نے آج ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں شارع معلم پر واقع ایک 8 منزلہ رہائشی عمارت میں گیس دھماکہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
گردش کرنے والی وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کے سامنے والے حصے کا ایک حصہ گر گیا ہے اور ملبے نے قریب کھڑی کئی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں عمارت کی دو منزلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ متعدد گاڑیوں اور ایک دکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب تسنیم نیوز ایجنسی نے اس دھماکے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری فوج کے کسی کمانڈر کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے خبریں "مکمل طور پر غلط" ہیں۔ ادھر اسرائیل میں سیاسی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تل ابیب کا ایران میں ہونے والے دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اسے اس بارے میں کوئی علم ہے۔
🛑إعلام إيراني: انفجار في مبنى مؤلف من 8 طوابق في مدينة بندر عباس#TeNTV pic.twitter.com/ha5rXly0od
— TeN TV (@TeNTVEG) January 31, 2026
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گذشتہ روز جمعہ کو امریکہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کو خبردار کیا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز میں "غیر محفوظ اقدامات" کو قبول نہیں کرے گا۔ یہ انتباہ تہران کی جانب سے وہاں دو روزہ بحری مشقوں کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج غیر محفوظ مشقوں کو برداشت نہیں کرے گی، جیسے کہ امریکی جنگی جہازوں کے اوپر سے پرواز کرنا یا ایرانی تیز رفتار کشتیوں کا امریکی جہازوں کے قریب آنا۔ مزید برآں، امریکی فورسز، علاقائی شراکت داروں یا تجارتی جہازوں کے قریب کوئی بھی غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ رویہ تصادم، کشیدگی اور بد امنی کے خطرات کو بڑھاتا ہے۔
واضح رہے کہ بندر عباس شہر جنوبی ایران میں آبنائے ہرمز کے دہانے پر واقع ہے، جو وہ بحری راستہ ہے جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فی صد تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس شہر میں دو اہم بندرگاہیں واقع ہیں جن میں سے ایک بندر عباس ہے جو ایران کی سب سے بڑی بحری بندرگاہ ہے اور دوسری شہید رجائی بندرگاہ ہے۔
-
سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں اصفہان اور نطنز کی تنصیبات میں "سرگرمی" کا انکشاف
واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کے دوران، 'Planet Labs' کمپنی کی جانب سے لی گئی ...
بين الاقوامى -
ایران کے خلاف ٹرمپ کے سامنے تین راستے … فیصلہ کس طرف جائے گا؟
واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے ساتھ اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی ...
بين الاقوامى -
پزشکیان کا ٹرمپ پر ایرانیوں کو اشتعال دلانے کا الزام، حکومت میں عوامی شراکت داری کا اشارہ
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایران میں بد امنی پھیلانے کے حوالے سے امریکہ اور ...
بين الاقوامى