غزہ: اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر کا کارکن جاں بحق

بین الاقوامی ریڈ کراس فیڈریشن کا اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

بین الاقوامی فیڈریشن آف ریڈ کراس اور فلسطینی ہلال احمر سے وابستہ ایک کارکن جنگ بندی کے دنوں میں بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ہے۔ اس پر انسانی حقوق اور تحفظ و صحت کے ان دونوں اداروں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

یہ ریڈ کراس کارکن بدھ کے روز بھی انسانی خدمات کے امور انجام دے رہا تھا جب اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو گیا۔ مگر کسی بین الاقوامی انسانی خدمت کے رضاکار کی اسرائیل کے ہاتھوں ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہرگز نہیں ہے۔

انٹر نیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس نے اس ہلاکت پر سخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حسن حسین السمیری طبی شعبے سے وابستہ ایک کمٹڈ پیرا میڈک تھا۔

یہ کارکن انسانی بنیادوں پر دوسروں کی جانیں بچانے کے کام میں خان یونس میں مصروف تھا کہ ایک اسرائیلی حملے کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ اس کی ہلاکت جنوبی غزہ میں المواصی پناہ گزہن کیمپ کے نزدیک ہوئی ہے۔

اس واقعے پر انٹر نیشنل فیڈریشن نے ہلاک ہونے والے کارکن کے اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے ہم فلسطینی ہلال احمر کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے بین الاقوامی ریڈ کراس اور اس کے کارکنوں کا ہر ملک احترام کرتا ہے۔ مگر اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ کے دوران بارہا اس ادارے سمیت اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں سمیت سینکڑوں رضاکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ کے دوران صرف فلسطینی ہلال احمر کے تیس رضاکاروں کو ہلاک کیا ہے۔ حتیٰ کہ یہ اسرائیلی حملے دس اکتوبر سے شروع جنگ بندی کے بعد بھی جاری ہیں۔

فیڈریشن کے بیان میں غزہ جنگ کے بعد بھی اپنے رضاکاروں کے اس طرح ہلاک کیے جانے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا گی ہے خالصتا انسانی جانیں بچانے کے لیے مشکل ترین حالات میں کام کرنے والے اس کے کارکنوں کا تحفظ اور احترام سب کے لیے لازمی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے یہ رضاکار دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی زندگی قربان کر دیتے ہیں۔ ہمارے لیے حسین کی شہادت ایک صدمے کا باعث بننے کا واقعہ ہے۔ یاد رہے دنیا کے 191 ملکوں میں ریڈ کراس کے 17 ملین کارکن رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری سے بدھ کے روز 23 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے ایک ریزرو فوجی کے زخمی ہونے کے بعد بمباری کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں