سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار روڈز نے "ممتاز اور محفوظ سڑکیں" کے عنوان سے جاری ملک گیر مہم کے تحت صرف پانچ روز کے دوران 12,157 نقائص ریکارڈ کیے۔ یہ مہم مسلسل چھٹے سال چلائی جا رہی ہے، جس میں سعودی عرب کے مختلف صوبوں میں 61 ٹیموں میں تقسیم 620 سے زائد اراکین حصہ لے رہے ہیں۔
اس مہم کا افتتاح وزیر برائے نقل و حمل و لوجسٹک خدمات انجینئر صالح الجاسر نے کیا۔ مہم کا مقصد شہری حدود سے باہر سڑکوں کے نیٹ ورک کا معائنہ کرنا اور قومی شاہراہوں پر سلامتی و دیکھ بھال کے معیار کو بلند کرنا ہے۔ یہ کوششیں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹریفک سیفٹی کے معیارات کو بہتر بنانے کے فریم ورک کا حصہ ہیں۔
تسجيل أكثر من 12 ألف ملاحظة في النسخة السادسة من حملة #طرق_متميزة_آمنة خلال خمسة أيام على الطرق خارج النطاق العمراني. pic.twitter.com/k7cwuxophY
— الهيئة العامة للطرق (@RGAsaudi) February 13, 2026
نتائج سے ظاہر ہوا کہ تعداد کے اعتبار سے ریاض صوبہ 2059 نقائص کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اس کے بعد مدینہ منورہ میں 1578، مکہ مکرمہ میں 1511 اور قصیم میں 1421 نقائص ریکارڈ کیے گئے۔ دیگر صوبوں کی صورت حال اس طرح رہی : الشرقیہ صوبے میں 1040، الجوف میں 964 ، تبوک میں 731 ، حائل میں 725 ، عسیر میں 604 ، جازان میں 473 اور الباحہ میں 375 نقائص ریکارڈ کیے گئے۔
اس مہم میں وزارتِ نقل و حمل، جامعات کے طلباء، سڑکوں کی سکیورٹی کے لیے مخصوص اسپیشل فورسز کے اہل کاروں اور وزارتِ مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ اقدام سلامتی کے اہداف کے حصول کے لیے حکومتی اور سماجی کوششوں کے باہمی اشتراک کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ مہم ان اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد سڑکوں کے نیٹ ورک کے معیار کو بہتر بنانا اور احتیاطی دیکھ بھال کی کارکردگی کو بڑھانا ہے، تاکہ ٹریفک سلامتی کی سطح بلند ہو سکے اور ٹرانسپورٹ و لوجسٹک خدمات کی قومی حکمت عملی کے اہداف کی حمایت کی جا سکے۔
-
سعودی وزیر خارجہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے میونخ پہنچ گئے
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جمعہ کے روز جرمنی کے شہر میونخ پہنچے ہیں۔ ...
بين الاقوامى -
سعودی انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی میامی کانفرنس میں صدر ٹرمپ شرکت کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر سعودی عرب کی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو ...
بين الاقوامى -
سعودی موجد نے شرقِ اوسط کے بین الاقوامی میلے میں دو طلائی تمغہ جیت لیے
فلٹر اور ری سائیکل کرنے والی مشین کی ایجاد پر ایوارڈ دیا گیا
بين الاقوامى