ایران اور روس مشترکہ بحری مشقیں کریں گے: ایجنسی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران اور روس جمعرات کو بحیرۂ عمان اور شمالی بحرِ ہند میں بحری فوجی مشقیں کریں گے۔ یہ اعلان ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی جانب سے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق ایرانی بحریہ کے ایک کمانڈر حسن مقصودلو نے کہا، "سمندری سلامتی و تحفظ کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور بحری دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اس مشترکہ مشق کے اہم مقاصد میں شامل ہیں۔"

اس ہفتے کے شروع میں آئی آر جی سی نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ تزویری و فوجی اہمیت کی حامل آبنائے کے بعض حصے فوجی مشقوں کے دوران "احتیاطی اقدامات" کے باعث چند گھنٹوں کے لیے بند ہو جائیں گے جبکہ اسی دوران جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں