گذشتہ ماہ جنوری سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی امریکی فوجی موجودگی کے درمیان، ایران نے اپنی انتباہی مہم تیز کر دی ہے اور کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لیے اپنی آمادگی کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے پیر کے روز "دافوس" ملٹری یونیورسٹی کے طلبا کی گریجویشن تقریب کے دوران کہا کہ ان کا ملک "کوئی تر لقمہ نہیں ہے... اور اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ہم کمزوری کی پوزیشن میں ہیں اور وہ طاقت کی پوزیشن میں ہے تو یہ اس کی غلطی ہے"۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ "امریکہ نے یہ نہیں سوچا تھا کہ اپنی فوجی موجودگی کے باوجود اسے اس قدر سختی کا سامنا کرنا پڑے گا"۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا "دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ہم کمزوری کی حالت میں ہیں اور وہ طاقت کی حالت میں ہے، لیکن وہ غلطی پر ہے، کیونکہ عظیم ایران کو ہضم کرنا ناممکن ہے"۔
اسی طرح انہوں نے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا کہ دشمن ناقابلِ شکست ہے۔ انھوں یاد دلایا کہ "امریکہ نے ویتنام، افغانستان اور عراق میں جنگیں لڑیں اور وہاں سے شکست کھا کر نکلا"۔
مزید برآں، انہوں نے اشارہ کیا کہ "دشمن ایرانی عوام کو تھکانے اور انہیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے"، لیکن انہوں نے اس کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
حاتمی نے اس بات پر زور دیا کہ "موجودہ حالات میں فوج کی ذمہ داری، بلا شبہ ایک فیصلہ کن ذمہ داری ہے"۔
یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کے امکانات بڑھ رہے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر محدود ضربیں لگائیں گے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔
یہ صورتحال ایک اضافی طیارہ بردار بحری جہاز (جیرالڈ فورڈ) کی مشرق وسطیٰ کی جانب روانگی کے ساتھ پیدا ہوئی ہے جہاں وہ ابراہم لنکن کے ساتھ شامل ہو جائے گا، تاکہ امریکی صدر کے کسی بھی فیصلے کے لیے تیاری مکمل رہے۔
-
جنگ اور قیادت کے قتل کا اندیشہ ... خامنہ ای نے ایران کے انتظامی امور لاریجانی کو سونپ دیے
جہاں ایک طرف ایران پر امریکہ کے حملوں کے امکانات بڑھ رہے ہیں اور دوسری طرف کسی ...
مشرق وسطی -
امریکہ کو ہمارے عزم کی مضبوطی کا اندازہ نہیں تھا: ایرانی فوج
گذشتہ جنوری سے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی امریکی عسکری صف بندی کے درمیان ایران نے ...
بين الاقوامى -
مودی کے دورہ اسرائیل سے قبل بھارت کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا حکم
بھارتی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے جس کی ...
بين الاقوامى