ایران پر حملوں کے دوران امریکی سفارت خانے کا الرٹ جاری، امریکن سکول آف دوحہ کا کیمپس بند
امریکن سکول آف دوحہ (اے ایس ڈی) نے ہفتے کے روز اپنا کیمپس بند کرنے اور تمام آن سائٹ سرگرمیاں معطل کر دینے کا اعلان کیا ہے۔ جیسا کہ قطر میں امریکی سفارت خانے نے ایران پر اسرائیلی-امریکی حملوں کے دوران ملک میں امریکی شہریوں کو اپنی اپنی موجودہ جگہ پر پناہ لینے کا نوٹس جاری کیا ہے تو سکول بند کر دیا گیا۔
العربیہ کی ملاحظہ کردہ ایک ای میل میں اے ایس ڈی نے والدین کو کہا ہے کہ وہ قطر میں امریکی سفارت خانے کی ہدایت پر عمل پیرا ہے جن میں امریکی شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی جگہ پر پناہ لیں اور تا حکمِ ثانی سفر سے گریز کریں۔ سکول نے کہا کہ یہ فیصلہ سفارت خانے کی سفارشات کے مطابق اور اپنی کمیونٹی کے تحفظ کے لیے تشویش کی بنا پر کیا گیا۔
ای میل کے مطابق اے ایس ڈی ایک محدود کیمپس کی حیثیت میں تبدیل ہو رہا ہے جس میں سائٹ پر صرف ضروری سکیورٹی اہلکار باقی رہ گئے ہیں اور مزید تازہ معلومات آنے تک معمول کی کارروائیاں بند کر دی جائیں گی۔
"قطر میں امریکی سفارت خانے نے ابھی ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام اہلکاروں کے لیے اپنی جگہ پر پناہ گاہ کی ہدایت کرتے ہیں اور تجویز کرتے ہیں کہ ملک میں موجود تمام امریکی شہری تا حکمِ ثانی ایسا ہی کریں،" ای میل میں کہا گیا۔ نیز یہ کہ سکول "حد درجہ احتیاط کی بنا پر" اپنا کیمپس خالی کر رہا ہے۔
والدین پر زور دیا گیا کہ وہ سفارت خانے کی سفارشات پر عمل اور ای میل کے ذریعے مزید رابطے کا انتظار کریں اور اپ ڈیٹس کے لیے سکول کے وقف شدہ ویب پیج صحیفہ پر جائیں۔
ایرانی اہداف پر حالیہ اسرائیلی-امریکی حملوں اور علاقائی جوابی کارروائی کے امکانات کے بعد دوحہ میں امریکیوں کے لیے ایک وسیع تر سکیورٹی الرٹ کے درمیان سفارت خانے کی ہدایت سامنے آئی ہے۔ تاہم قطر کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ حملوں کی روشنی میں قطر میں حالات مستحکم اور محفوظ ہیں۔
امریکن سکول آف دوحہ امریکی سفارت خانے کا سپانسر کردہ ایک نجی تعلیمی ادارہ ہے جو عموماً قطر میں غیر ملکی کمیونٹی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
امریکی سفارت خانے کی سفارش نافذ العمل ہے اور ابھی کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے کہ معمول کے کام کب دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
-
امریکی-اسرائیلی حملوں کے درمیان ایران میں انٹرنیٹ تک رسائی منقطع: مانیٹر
نگراں ادارے نیٹ بلاکس نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز جب اسرائیل اور امریکہ نے اسلامی ...
مشرق وسطی -
امریکی واسرائیلی حملے کے آغاز پر ایران کی فضائی حدود بند
ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر نے انکشاف کیا ہے کہ آج ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کا جنوبی لبنان پر فضائی حملہ، حزب اللہ کے اہداف تباہ
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں دوبارہ فضائی کارروائیاں کی ہیں، جن میں ...
مشرق وسطی