متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی لہر کے بعد عہدیداروں نے اتوار کو بتایا ہے کہ دبئی کے حکام جبل علی بندرگاہ پر آگ بجھانے کے لیے کام کر رہے ہیں جو ایک انٹرسیپٹر کے ملبے سے بھڑک اٹھی۔
دبئی میڈیا آفس نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا، "دبئی کے حکام تصدیق کرتے ہیں کہ ایک فضائی انٹرسیپشن کے نتیجے میں جبل علی پورٹ کی ایک برتھ میں آگ لگ گئی۔ دبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری جوابی کارروائی کی اور آگ کو مکمل طور پر بجھانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔"
جبل علی بندرگاہ امریکی جنگی جہازوں کی میزبانی کرتی ہے اور طیارہ بردار بحری جہازوں کے انتظام کی صلاحیت رکھتی ہے۔