ایران لمبی جنگ کے لیے تیار ہے، لاریجانی کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے پیر کے روز اپنے ایک باقاعدہ اعلان میں کہا ہے کہ ایران امریکہ اور اسرائیل کی طرح نہیں بلکہ اس نے طویل جنگ لڑنے کی تیاری کر رکھی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایک لمبی جنگ لڑنے کی مکمل تیاری کر رکھی ہے اور ایران ہر قیمت پر اپنا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ لاریجانی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی شروع کی گئی جنگ کا تیسرا روز ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای بمباری میں جاں بحق ہوچکے ہیں اور امریکہ و اسرائیل ایران پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں۔

امریکی فضائیہ اور بحریہ نے ایران کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ ایران بھی اس تمام تر دباؤ اور محاصرے کے باوجود خطے میں امریکی فوجی اڈوں اور مراکز کی میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش میں ہے ۔ اسی طرح اسرائیل پر بھی ایران کی طرف سے مسلسل میزائل داغے جا رہے ہیں۔ اور عملا جنگ پورے خطے میں پھیلی ہوئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں