سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ مملکت میں سلامتی سے متعلق صورتحال معمول کے مطابق ہے اور اطمینان بخش ہے۔وزارت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے معمول کی عوامی زندگی تمام علاقوں میں کسی غیر معمولی صورتحال کے بغیر جاری ہے۔
یہ بیان ایسے موقع پر جاری کیا گیا ہے جب خطے میں امریکہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کی وجہ سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہماری مسلح افواج چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اور سلامتی سے متعلق امور کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔
بیان کے مطابق سکیورٹی سے متعلق خدمات کے فریم ورک میں قومی سلامتی کو یقینی بنائے رکھنے کے لیے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ہر علاقے اور حصے میں صورتحال یکساں طور پر اطمینان بخش رہے۔وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے آخر میں اس بات کو بطور خاص کہا گیا ہے کہ شہریوں کی زندگیاں اور سلامتی مملکت کے لیے اعلی ترین ترجیح ہے۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ افواہوں پر مبنی اور غیر سرکاری طور پر جاری وڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں
-
واشنگٹن پوسٹ کے دعوے کی تردید،ایران پرحملہ کرنے کے لیے سعودی عرب نے امریکہ کولابنگ نہیں کی
واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے نے واشنگٹن پوسٹ کی ایک حالیہ رپورٹ کی تردید کی ہے جس ...
مشرق وسطی -
"صرف محفوظ طریقے سے عطیہ دیں"... رمضان میں عطیہ دہندگان کے تحفظ کے لیے سعودی مہم
سعودی عرب میں غیر منافع بخش شعبے کی ترقی کے قومی مرکز (نیشنل سینٹر فار نان پرافٹ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کا بڑا دفاعی ایکشن پرنس سلطان بیس کے قریب 5 دشمن ڈرونز تباہ
سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان کرنل سٹاف ترکی المالکی نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت ...
مشرق وسطی