شرقِ اوسط کی جنگ سے لبنان میں کم از کم 30,000 افراد بے گھر ہو گئے: اقوامِ متحدہ
جنگ کے وسیع تر اثرات خطے کے دیگر ممالک پر بھی ہو رہے ہیں
اقوامِ متحدہ نے منگل کو بتایا کہ شرقِ اوسط میں مخاصمت کی شدت میں اضافے کے باعث لبنان میں کم از کم 30,000 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ جاری کرنے کے بعد اسرائیل کے فضائی حملے خاص طور پر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور ملک کے جنوب میں جاری ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ترجمان بابر بلوچ نے کہا، "اسرائیل نے لبنان کے 53 سے زائد دیہات کے مکینوں کو انخلاء کی وارننگ جاری کی اور لبنان کے تینوں حصوں میں شدید فضائی حملے کیے جس کے بعد جنوبی لبنان کے بعض حصوں، وادی بقاع اور بیروت کے جنوبی مضافات میں بھاری نقلِ مکانی کی اطلاعات مل رہی ہیں۔"
یو این ایچ سی آر کے ترجمان نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا، "کل تک کے محتاط اندازوں کے مطابق تقریباً 30,000 افراد کی میزبانی اور ان کا اجتماعی پناہ گاہوں میں اندراج کیا گیا۔ کئی لوگ سڑکوں کے کنارے اپنی گاڑیوں میں سو گئے۔"
انہوں نے کہا، دوسرے علاقوں میں حفاظت کی تلاش میں مزید لوگ پیدل جانے کی کوشش میں ہیں۔
حزب اللہ نے منگل کو کہا کہ اس نے جنوبی بیروت کے مضافات سمیت لبنان میں گروپ کے مضبوط ٹھکانوں پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں تین اسرائیلی فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔
دفتر برائے انسانی حقوق اقوامِ متحدہ کی ترجمان روینا شمداسانی نے مزید کہا: "حزب اللہ نے اسرائیل پر میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی اور اسرائیل کے بیروت سمیت لبنان میں شدید جوابی حملوں کے بعد ہمیں دشمنی میں اضافے پر بھی شدید تشویش ہے۔"
نیز کہا، "ہم فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ تشدد میں اس بڑے اضافے کو فوری ختم کریں اور متفقہ جنگ بندی کی طرف واپس جائیں۔"
انہوں نے شہری ہلاکتوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے علاوہ ان اطلاعات کا حوالہ دیا جن کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے بعد نمایاں طور پر دوبارہ نقلِ مکانی ہوئی۔
-
ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی ڈرون حملہ قابل مذمت ہے : سعودی عرب
ایرانی فوج کی طرف سے سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے پر کیا گیا ڈرون حملہ قابل ...
مشرق وسطی -
اسرائیل: ایران کے صدارتی دفتر پر حملہ کیا، آئی آر جی سی نے 'جہنم کے دروازوں' سے خبردار کیا
اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا ہے کہ اس نے اسلامی جمہوریہ کے خلاف جاری مہم میں تہران ...
مشرق وسطی -
ایرانی فوج: قطر میں اسرائیل اور امریکی مراکز پر حملے کیے ہیں
ایران کی فوج نے منگل کو کہا کہ اس نے اسرائیل پر اور قطر میں امریکی فوجی مرکز پر ...
مشرق وسطی