بیروت کے جنوبی ضاحیہ کے مکینوں کو علاقہ چھوڑنے کا اسرائیلی حکم

اسرائیلی فضائی حملوں میں دو خاندانوں کے 6 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ کے رہائشیوں کے لیے فوجی حملوں کی پیشگی تیاری کے طور پر انخلاء کے احکامات جاری کر دیے۔

فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیروت کے جنوبی ضاحیہ کے مکینوں کے لیے فوری انتباہ جاری کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی جانیں بچائیں اور اپنے گھروں کو فوری طور پر خالی کر دیں۔

اسرائیلی فوج نے برج البراجنہ اور الحدث کے محلوں کے مکینوں کو بیروت دمشق محور پر جبل لبنان کی جانب مشرق کی طرف جانے کا حکم دیا ہے جبکہ حارہ حریک اور الشیاح کے مکینوں کو بیروت طرابلس محور پر شمال کی جانب طرابلس اور متن ہائی وے کے ذریعے مشرق کی طرف جبل لبنان منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنوب کی طرف جانے سے خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جنوب کی جانب کسی بھی قسم کی نقل و حرکت آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

فوج نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ہم آپ کو گھروں کو واپسی کے مناسب وقت کے بارے میں مطلع کر دیں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی لبنان کے مکینوں کے لیے فوری انتباہ جاری کیا جاتا ہے کہ وہ دریائے لیطانی کے شمال کی جانب اپنی منتقلی فوری طور پر جاری رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس انتباہ میں صور شہر اور بنت جبیل کے مکین بھی شامل ہیں۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کی سرگرمیاں دفاعی فوج کو اس کے خلاف طاقت کے استعمال پر مجبور کر رہی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کی سلامتی کی خاطر ہم اپنے گھروں کو فوری طور پر خالی کرنے کے مطالبے کی تجدید کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے دو علاقوں پر ہونے والے دو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دو خاندانوں کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایجنسی کے مطابق محافظہ نبطیہ میں واقع بلدہ الکفور پر ہونے والی فضائی بمباری کے نتیجے میں بلدہ کے مختار اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئے۔

اسی ذریعے نے مزید بتایا کہ ایک اور خاندان جس میں مرد، اس کی اہلیہ اور ان کے دو بچے شامل تھے بلدہ زوطر الشرقیہ میں واقع اپنے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں