ایک فرانسیسی سفارتی ذریعے نے ’’ العربیہ/ الحدث ‘‘ کو بتایا کہ پیرس امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ ذریعے نے کہا فرانسیسی افواج امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی مشترکہ آپریشن کا حصہ نہیں ہوں گی۔ لبنان کی صورتحال کے بارے میں ذریعے نے کہا کہ ان کا ملک اسرائیل کو زمینی حملے سے روکنے کے لیے اپنے تمام پتے کھیلے گا۔ انہوں نے کہا اب بھی اس صورتحال سے بچنا ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے اسرائیل کو بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کا بہانہ فراہم کیا ہے۔ یہ فرانسیسی بیانات اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائے ادرعی کی جانب سے جنوبی لبنان کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کی ابتدائی تصاویر نشر کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ناردرن کمانڈ سے وابستہ افواج جنوبی لبنان کے علاقے میں کئی مقامات پر تعینات ہیں۔ یہ تعیناتی فارورڈ ڈیفنس کے تصور کا حصہ ہے۔
بدھ کو قبل ازیں سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیلی فوج لبنان کے قصبے خیام (اسرائیلی سرحد سے تقریباً 6 کلومیٹر دور) میں داخل ہو گئی۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ جنوبی لبنان میں ایک بفر زون قائم کرنے پر کام کر رہی ہے۔
زمینی دراندازی
منگل کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس کی افواج نے جنوبی لبنان میں زمینی دراندازی شروع کر دی ہے جس کا مقصد سکیورٹی زون قائم کرنا ہے۔ اس دراندازی کے دوران اسرائیلی افواج تزویراتی مقامات پر تعینات ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو جنوبی لبنان کے مزید علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔
یہ پیش رفت حزب اللہ کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مارے جانے کے انتقام میں اسرائیل پر راکٹ داغنے کے بعد ہوئی۔ اس اقدام نے لبنان میں شدید غم و غصہ پیدا کردیا۔ لبنان میں 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونے والی جنگ میں حزب اللہ کی شمولیت کے بعد سے اب بھی درجنوں جنوبی دیہات تباہ حال ہیں۔
اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ اسرائیل نے لبنان کے کئی علاقوں پر بڑے پیمانے پر حملے کیے۔ یاد رہے لبنان اور اسرائیل نے نومبر 2024 میں جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا جو تقریباً دو سال کے تصادم کے بعد نافذ ہوا تھا۔ اس جنگ کے نتیجے میں جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی مضافات میں زبردست تباہی ہوئی تھی اور حزب اللہ کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ بعد ازاں لبنانی حکومت نے پورے ملک میں غیر قانونی اسلحہ کو محدود کرنے اور جنوب میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ منظور کیا تھا۔
-
اسرائیل نے لبنان میں مزید پہاڑی چوٹیوں پر قبضے کی منظوری دے دی
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ان ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوجیوں کو لبنان میں نئے علاقوں پر قابض ہونے کا حکم
اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی دوبارہ لبنان تک پھیل گئی ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع ...
مشرق وسطی -
لبنان میں حزب اللہ کی عسکری سرگرمیوں پر پابندی کے تفصیلی احکامات جاری
لبنانی حکومت نے آج پیر کے روز حزب اللہ کی تمام عسکری اور سکیورٹی سرگرمیوں پر فوری ...
بين الاقوامى