اسرائیل مسجد اقصیٰ کے دروازوں کی بندش ختم کرے: آٹھ مسلم ممالک کا مطالبہ
بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے تحقیقات و فوجداری شواہد نے چار بحرینی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ ایک پانچواں شخص باہر فرار ہے۔
یہ افراد ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ رابطے میں تھے، جس میں ایران میں موجود دہشت گرد عناصر بھی شامل تھے۔
گرفتار افراد کی تفصیلات یہ ہیں:مرتضی حسین اوال عمر 25 سال،احمد عیسی الحایکی عمر 34 سال ،سارہ عبدالنبی مرہون عمر36 سال،الیاس سلمان مرزا عمر 22 سال اورعلی محمد حسن الشیخ عمر 25 سال فرار ہے۔
تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار ہونے والا پہلا شخص تنظیمی ہدایات پر اور دیگر افراد کی مدد سے بحرین کے اہم اور حساس مقامات کی تصاویر اور جغرافیائی نقاط (کوآرڈینیٹس) جمع کر رہا تھا، جس کے لیے اعلیٰ معیار کی کیمروں کا استعمال کیا گیا اور یہ معلومات ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے دہشت گرد عناصر کو خفیہ پروگرامز کے ذریعے بھیجی گئی۔
وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے تحقیقات و فوجداری شواہد نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے اور گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔