ایرانی حملوں سے جنگ پھیل جائے گی، سعودی و کویتی رہنماؤں کا اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جعمرات کے روز کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح سے فون پر علاقے میں پھیلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے رپورٹ کی ہے۔

فون کال کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقے میں حالیہ پیش آنے والے واقعات اور ان کے علاقائی سلامتی و استحکام پر اثرات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس امر پر بھی توجہ مبذول کی کہ ایران کے خلیجی تعاون کونسل کے رکن ملکوں پر حملے بار بار کیے جا رہے ہیں۔ جس سے ان ملکوں میں انفراسٹرکچر کو نمایاں نقصان ہو رہا ہے اور علاقے میں کشیدگی پھیل رہی ہے۔

دونوں خلیجی ملکوں کے رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ اپنے علاقے کی حفاظت کے لیے ہر اقدام کریں گے اور ایک دوسری کی سلامتی سے متعلق معاملات میں باہم مدد کریں گے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں