سعودی دفاعی نظام نے مشرقی صوبے کی جانب آنے والے 30 دشمن ڈرونز کو ناکام بنا دیا

سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی خود مختاری کے تحفظ اور سلامتی کی بقا کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی فضائی دفاع نے خطے میں ایرانی جنگ کے 25 ویں روز آج مشرقی صوبے کی جانب آنے والے 30 دشمن ڈرونز کو ناکام بنا دیا۔

گذشتہ روز سعودی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کیے، جن میں سے ایک میزائل کو فضا میں ہی روک لیا گیا جبکہ دیگر دو غیر آباد علاقے میں گرے۔ اسی دوران مشرقی صوبے میں 7 ڈرونز کو بھی مار گرایا گیا۔

سعودی عرب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل (51) کی روشنی میں اپنی خود مختاری کے تحفظ، امن و امان کی برقراری اور اپنی سرزمین، فضائی حدود، شہریوں، مقیم افراد اور اپنے مفادات و اثاثوں کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں