ایرانی پارلیمان کے سپیکر نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ ہمارے قومی و ملکی دفاع کے جذبے اور عزم کو آزمانے کی کوشش نہ کی جائے۔ ان کا یہ بیان ان خبروں کے تناظر کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکہ مزید ہزاروں فوجی مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔
سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ایران اپنے اردگرد پورے خطے پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر ہونے والی پیش رفت کو مانیٹر کر رہا ہے۔ خصوصاً خطے میں فوجیوں کی نقل و حرکت اور تعیناتی پر ہماری گہری نگاہ ہے۔
انہوں نے کہا جو کچھ فوج کے جرنیلوں نے اپنا نقصان کر لیا ہے اب عام امریکی فوجی اس کو بحال نہیں کر سکتے۔ صرف یہ ہوگا کہ وہ نیتن یاہو کے ظالمانہ عزائم کا شکار ہوجائیں گے۔
انہوں نے اس امر کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم خطے میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
خیال رہے پچھلے ایک روز سے یہ خبریں آرہی ہیں کہ پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں مزید ہزاروں فوجیوں کو بھیج رہا ہے جن کا تعلق 82ویں ایلیٹ ایئربورن ڈویژن سے ہے۔ اس سلسلے میں دو متعلقہ حکام نے 'روئٹرز' کو گزشتہ روز بتایا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی نفری کو بھی بڑھا رہی ہے۔