امریکی بحریہ نے جمعرات کے روز اطلاع دی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری آپریشنز کے دوران امریکی بحریہ کا ایک ملاح زخمی ہو گیا تھا۔ یہ ملاح امریکہ کے ایران کے نزدیک موجود بحری بیڑے ابراہم لنکن پر زخمی ہوا ہے۔
امریکی سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اہلکار 25 مارچ کو اس وقت زخمی ہوا جب بحری بیڑے پر موجود جنگی طیارہ آپریشنز کے لیے اپنی پروازیں بھر رہا تھا۔ بیان کے مطابق زخمی کی حالت بہتر ہے اور اس کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم اسے علاج کے لیے بحری بیڑے سے دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔ جہاں وہ بہتر حالت میں بتایا گیا ہے۔
امریکہ کا بحری بیڑہ جو تقریبا ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے صدر ٹرمپ کے احکامات پر ایرانی گھیرا تنگ کرنے کے لیے پہنچا تھا، ایران کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس سے جنگی طیارے اڑ کر ایران پر حملے کر رہے ہیں۔
-
15 نکات کے مقابلے میں پانچ ... ایران اور امریکہ کے درمیان متضاد شرائط
امریکی "سی این این" چینل کے مطابق پاکستان میں امریکہ اور ایران کی ملاقات کے ...
مشرق وسطی -
امریکہ کے غیر متوقع اقدامات ہمارے مفادات پر اثر انداز ہو رہے ہیں : سربراہ فرانسیسی فوج
جنرل ماندو کے مطابق ہمارا امریکی اتحادی، جو اب بھی اتحادی تو ہے، جب فوجی ...
بين الاقوامى