سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران 11 صوبوں میں مختلف شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جو حالیہ بارشوں کے سلسلے کے پھیلاؤ کی عکاسی کرتی ہے۔ وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی یومیہ رپورٹ کے مطابق، صوبہ مکہ مکرمہ کی کمشنری الکامل میں سب سے زیادہ 59.6 ملی میٹر بارش ہوئی، جس کے بعد طائف کے علاقے الهدا میں 57.6 ملی میٹر اور الشفا میں 44.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جموم کے علاقے ریان میں 42.8 ملی میٹر، جبکہ صوبہ مدینہ منورہ کی کمشنری بدر کے علاقے مسیجید میں 39.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 238 ہائیڈرولوجیکل اور کلائمیٹ مانیٹرنگ اسٹیشنوں نے ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم، الشرقیہ، عسیر، تبوک، حائل، شمالی حدود، باحہ اور جوف کے صوبوں میں مختلف مقدار میں ہونے والی بارشوں کا دستاویزی اندراج کیا۔