حج 2026 : عازمین حج کے لیے میٹرو لائن کی محفوظ اور تیز رفتار سروس شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مقامات مقدسہ تک عازمین حج کی بسہولت آمدورفت ممکن بنانے کے لیے میٹرو لائن نے منیٰ سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے راستے واپس منیٰٰ کے لیے خدمات شروع کر دی ہے۔ یہ بات سعودی خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' نے اتوار کے روز رپورٹ کی ہے۔

میٹرو لائن نامی یہ نئی ٹرانسپورٹ سروس چونکہ مناسک حج کی ادائیگی کے لیے عازمین حج کی محفوظ اور تیز رفتار آمدو رفت کی خاطر شروع کی گئی ہے اس لیے اس کا دائرہ خدمات انہی مقامات مقدسہ تک محدود رکھا گیا ہے۔ منیٰ اور عرفات و مزدلفہ سمیت اس کے 9 مختلف سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

ایک وقت میں اس جدید ترین ٹرین میں 3000 عازمین حج کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جبکہ ایک گھنٹے کے دوران اس کی مدد سے 72000 عازمین حج کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی ممکن ہو سکتی ہے۔

رواں حج سیزن کے دوران مجموعی طور پر اس میٹرو لائن کے ذریعے 20 لاکھ مسافروں کو سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔ ان ٹرینوں کے 2000 ٹرپس کے ذریعے یہ ہدف مکمل کیا جائے گا۔ توقع ظاہر کی گئی ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبےمیں میٹرو لائن کی وجہ سے آمدو رفت کا بہاؤ ممکن ہوگا۔ میٹرو لائن کی آمدو رفت اور خدمات کو سیکورٹی سے متعلق شعبوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

ایس پی کے مطابق میٹرو لائن کے ایک خصوصی ٹرانسپورٹ سروس بننے کی وجہ سے عام سڑکوں پر اور عام بسوں میں رش کا بوجھ نہیں آئے گا۔ یوں حج سیزن کے دوران ٹریفک کی دونوں اقسام کی عمومی اور خصوصی روانی ممکن بنائی گئی ہے۔

یاد رہے یہ اہتمام سعودی ریلوےنے کیا ہے، جس کی طرف سے قبل ازیں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ عازمین حج کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بندو بست کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت 2010 سے میٹرو کی خدمات کا آغاز کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں