آبنائے ہُرمز کے قریب ایرانی ساحلی شہر پر امریکی اور اسرائیل کے حملے: سرکاری میڈیا

ساحلی کنارے پر حملے میں پانچ افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز امریکی-اسرائیلی حملوں میں تجارتی اہمیت کی حامل آبنائے ہُرمُز کے قریب ایک ایرانی ساحلی شہر میں بندرگاہ کا ایک کنارہ نشانہ بنا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "امریکی صہیونی دشمن نے بندر خمیر کے ساحلی کنارے پر مجرمانہ حملہ کیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔"

قبل ازیں اتوار کو اے ایف پی نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کو پورے ایرانی دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

دھماکوں کی آواز شمالی تہران میں سنی گئیں اور شہر کے شمال مشرق میں متأثرہ علاقوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس چیز کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں