نبیل فہمی عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل مقرر ، ابوالغیط کے جانشین بنیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر کے سابق وزیر خارجہ نبیل فہمی کو عرب لیگ کا نیا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں عرب لیگ کے 165 اجلاس میں اتفاق رائے سے اس عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔ وہ موجودہ سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط کی جگہ لیں گے اور یکم جولائی سے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

عرب لیگ کے ذرائع کے مطابق نئے سیکرٹری جنرل کی تقرری اتفاق رائے سے کی گئی ہے۔ ذرائع نے یہ بات العربیہ کو اتوار کے روز بتائی ہے۔ نبیل فہمی عرب دنیا کے نمایاں سفارت کاروں میں سے ایک ہیں۔ جنہوں نے کئی دہائیاں سفارت کاری میں گزاری ہیں۔

1951 میں پیدا ہونے والے نبیل فہمی خود بھی مصر کے وزیر خارجہ رہے اور ان کے والد اسماعیل فہمی بھی مصر کے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔ نبیل فہمی کو جون 2013 میں اس وقت مصر کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا جب مصر میں عوامی احتجاج کے بعد حکومت تبدیل ہوگئی وہ جون 2013 سے جون 2014 تک وزیر خارجہ رہے۔

نبیل فہمی امریکہ میں مصر کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی مدت سفارت 1999 سے 2008 تک رہی۔ اسی طرح جاپان میں بھی مصر کے سفیر رہے، جبکہ اقوام متحدہ میں بھی مصر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں