اسرائیل کا بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایک ایسے وقت میں جب لبنان کے طول و عرض میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے اتوار کو بیروت کے جنوبی مضافات ( جنوبی ضاحیہ ) کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان علاقوں میں خاص طور پر حارہ حریک، الغبیری، اللیلکی، الحدث، برج البراجنہ، تحویطہ الغدیر اور الشیاح شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے الغبیری کے محلے میں ایک مخصوص عمارت کے مکینوں کو بھی وہاں سے فوری نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ فوج ضاحیہ کے مختلف حصوں میں حزب اللہ کے عسکری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے اور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ معاشی بحرانوں میں گھرے ہوئے ملک لبنان نے خود کو 2 مارچ سنہ 2026ء سے خطے میں جاری جنگ اور تصادم کے بھنور میں پایا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب حزب اللہ نے 28 فروری کو تہران پر اسرائیلی و امریکی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے جواب میں اسرائیل پر راکٹ برسائے تھے۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق، جواب میں اسرائیلی افواج نے پورے لبنان میں شدید فضائی بمباری کی اور جنوب میں زمینی پیش قدمی شروع کر دی، جس کے نتیجے میں اب تک 1422 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس تنازع کے باعث بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور جنوبی لبنان سے دس لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں