ایرانی قائدین کا قتل جاری رکھیں گے : اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے اتوار کے روز ایک بار پھر اس دھمکی کو دہرایا ہے کہ اسرائیل کی فوج ایرانی قائدین کو قتل کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ نیز اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملے کرنے کی صلاحیت پر حملے بھی کیے جاتے رہیں گے۔

وزیر دفاع نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے جب تک اسرائیلی شہریوں کے اہداف پر میزائل حملے جاری ہیں ایران کو ان حملوں کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ ایران کے سول انفراسٹرکچر اور آپریشنل اہلیت کو تباہ کیا جائے گا۔

اسی طرح ایرانی قائدین کو بھی قتل کیا جاتا رہے گا، جو کہ دہشت گرد قیادت ہے۔ نیز ایران کے تذویراتی اثاثوں کو پورے ایران میں ہدف بنایا جائے گا۔

خیال رہے حالیہ دنوں میں اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جنگ میں ایرانی صنعت فولاد سازی کو اسرائیل و امریکہ بد ترین بمباری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایرانی پیٹرو کیمیکل سہولیات کو بھی بطور خاص ہدف بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں