ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے جوہری حقوق چھیننے کا کوئی حق حاصل نہیں: ایرانی صدر

ایران کے جوہری حقوق پر پابندی بلاجواز ہے: پزشکیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایران کو اس کے جوہری حقوق سے محروم کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

اتوار کے روز ایرانی سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی ایرانی صدر کے حوالے سے کہا "ٹرمپ کہتے ہیں کہ ایران اپنے جوہری حقوق کا استعمال نہیں کر سکتا لیکن یہ نہیں بتاتے کہ کس جرم میں؟ وہ کسی قوم کو اس کے حقوق سے محروم کرنے والے کون ہوتے ہیں؟"۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ایک اہم جنگی مقصد ہے۔

ایران نے پہلے کہا ہے کہ وہ ایسے ہتھیار تیار نہیں کر رہا لیکن اس نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں