پاکستان کا امریکہ اور ایران پر جنگ بندی میں توسیع کے لیے زور

وزیراعظم شہباز شریف جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر سکتے ہیں:پاکستانی ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے درمیان طے شدہ دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کریں۔

بیان کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکہ کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر سے ملاقات کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے کی ضرورت پر زور دیا اور مزید کہا کہ پاکستان نے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں۔

ایک سرکاری پاکستانی ذریعے نے منگل کے روز العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ مذاکرات کا دوسرا دور اپنے مقررہ وقت پر ہوگا اور اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ایران کے وفود آج بیک وقت اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ سرکاری ذریعے نے اشارہ دیا کہ فی الحال ہمارے پاس امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

ادھر پاکستانی ذرائع نے مقامی میڈیا کو انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج منگل کو ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اسلام آباد نے واشنگٹن اور تہران سے درخواست کی ہے کہ وہ اس جنگ بندی میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کریں۔

پاکستانی حکام نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری کے سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔

’سی این این‘ نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بدھ کی صبح 22 اپریل سنہ 2026ء کو دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔ نیٹ ورک کے مطابق امریکی وفد کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کریں گے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان 11 اپریل سنہ 2026ء کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے تھے۔ اس وقت بھی ایرانی وفد کی سربراہی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے کی تھی جبکہ امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے کی تھی۔

بعد ازاں تہران اور واشنگٹن نے متعدد تضادات کے باعث تنازع کے طویل مدتی حل کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کی تصدیق کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں